Urdu News

وزیراعظم نے اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 16 اگست

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے آنجہانی لیڈر اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سمادھی پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر مودی نے پیر کو ایک فعال پیغام میں کہا ’’ہم ان کی پرجوش شخصیت کو یاد کرتے ہیں، ہم ان کی محبت اور شخصیت کویاد کرتے ہیں، ہم ان کی سمجھداری اور خوش مزاجی کو یاد کرتے ہیں اور ہم قوم کی ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہیں‘‘۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’اٹل جی ملک کے شہریوں کے دل و دماغ میں رہتے ہیں۔ آج ان کی برسی پر سدیو اٹل جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر واجپئی طویل علالت کے بعد 16 اگست 2018 کوانتقال کرگئے تھے۔

واضح ہو کہ وزیراعظم ،جناب نریندرمودی نے  سابق وزیراعظم ،جناب اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پرخراج عقیدت پیش کیا۔ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے:

’’ہم انھیں  ان کی پرکشش شخصیت کے لئے یاد کرتے ہیں ،ہم ان کی مرغوب فطرت کے لیے یادکرتے ہیں ، ہم ان کی ظرافت اور مزاح کے لئے یادکرتے ہیں ۔ہم قومی ترقی کے تئیں ان کی خدمات کو یادکرتے ہیں ۔اٹل جی ہم وطنوں کے دل ودماغ میں رہتے ہیں ۔ آج ان کی برسی پر میں سدیواٹل گیااورانھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ‘‘

Recommended