Urdu News

وزیراعظم نے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤ کو ان کی 100ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

@PMO India

وزیراعظم  نے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤ کو ان کی 100ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،28؍جون

وزیراعظم،جناب نریندرمودی نےآج سابق وزیراعظم پی وی نرسمہاراؤکوان کی100ویں سالگرہ پریاد کرتےہوئےخراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’سابق وزیراعظم جناب پی وی نرسمہاراؤ جی کو ان کی 100ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔یہ ملک ان کے ذریعہ کی گئی تعمیروترقی اوران کی بیش بہاخدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا ،انھیں غیرمعمولی لیاقت وصلاحیت اوراستعداد سے نوازاگیاتھا۔میں نے گزشتہ سال جون میں اپنے پروگرام من کی بات میں جو کچھ کہاتھا اسے میں یہاں شیئرکررہاہوں ۔ ‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پیرکو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا ’’سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤکو ان کی 100 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ملک کی تعمیرمیں ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔ وہ ایک دانشور اورذہین انسان تھے‘‘۔

خیال رہے وزیر اعظم نے گزشتہ سال اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں مسٹر نرسمہا راؤ کے بارے میں کئی باتیں کہی تھیں اوران کے حوالہ سے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کی تھی۔

نرسمہا راؤ نے انتہائی مشکل وقت میں ملک کی قیادت کی: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے تجربہ کار قائدین میں سے ایک تھے۔ انہوں نے ایک نازک دور میں ملک کی قیادت کی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کو ان کے 100 ویں یوم پیدائش پر سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان قومی ترقی میں ان کی بے پناہ تعاون کو یاد کرتا ہے۔ وہ غیر معمولی علم اور ذہانت سے مالا مال تھے۔ پچھلے سال جون میں بھی وزیر اعظم نے’من کی بات‘ کے دوران ، پی وی نرسمہا راؤ کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے تھے۔

وہ بہت سی زبانیں جانتے تھے اور بہت سی ہندوستانی اور غیر ملکی زبانیں بولتے تھے

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان اپنے ایک سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے ، جس نے ایک نازک دور میں ملک کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم پی وی نرسمہا راؤ کے بارے میں بات کرتے ہیں تو فطری طور پر ایک سیاستدان کی حیثیت سے ان کی شبیہہ ہمارے سامنے ابھرتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ بہت سی زبانیں جانتے تھے۔ ہندوستانی اور غیر ملکی دونوں زبانیں بولتے تھے۔ مودی نے کہا کہ وہ ایک طرف ہندوستانی اقدار سے جڑے ہوئے ہیں اور دوسری طرف انہیں مغربی ادب اور سائنس کا بھی علم تھا۔ وہ ہندوستان کے تجربہ کار قائدین میں سے ایک تھے۔

Recommended