وزیر اعظم منگل کو انڈیا موبائل کانگریس سے خطاب کریں گے

The Prime Minister will address the India Mobile Congress on Tuesday

نئی دہلی ، 07 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی 8 دسمبر کی صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس کا اہتمام محکمہ ٹیلی مواصلات ، حکومت ہند اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے) کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ اس کا انعقاد 8 سے 10 دسمبر تک ہوگا۔

یہ پروگرام ویڈیو کانفریسنگ کے ذریعے

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ، اس بار آئی ایم سی ۔2020 کا موضوع ’جامع تجدید – اسمارٹ ، محفوظ ، پائید‘ ہے۔

اس کا مقصد وزیر اعظم کے ’خود کفیل بھارت‘، ’ڈیجیٹل شمولیت‘ اور ’پائیدار ترقی اور کاروباری جدت‘کے نظریہ کو فروغ دینا ہے۔

جامع تجدید – اسمارٹ ، محفوظ ، پائید

اس کا مقصد ٹیلی مواصلات اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے شعبوں میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری بڑھانا ہے اور تحقیق و ترقی کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایم سی 2020 میں مختلف وزارتوں ، ٹیلی کام کمپنیوں کے سی ای او ، 5 جی اور مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشیل انٹلی جنس ) کے ماہرین ، سائبر سیکورٹی اور اسمارٹ سٹی منصوبوں اور آٹومیشن سے منسلک ماہرین اس میں حصہ لیں گے۔