Urdu News

وزیراعظم 26نومبر کو سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم نریندرمودی

 نئی دہلی، 25؍ نومبر

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر کو سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ دن سال 2015 سے یوم آئین کے طور پر منایا جاتا ہے؛ 1949 میں اسی دن آئین ساز اسمبلی نے ہندوستانی آئین کو اپنایا تھا۔

پروگرام کے دوران وزیراعظم ای-کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔ یہ پروجیکٹ عدالتوں کے آئی سی ٹی کے ذریعے قانونی چارہ جوئی، وکلاء اور عدلیہ کو خدمات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے شروع کیے جانے والے اقدامات میں ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹ آئی ایس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اور ایس 3 واس ویب سائٹس شامل ہیں۔

ورچوئل جسٹس کلاک عدالتی سطح پر انصاف کی فراہمی کے نظام کے اہم اعدادوشمار کی نمائش کے لیے ایک پہل ہے جس میں عدالتی سطح پر دن/ہفتہ/ماہ کی بنیاد پر دائر کیے گئے مقدمات، نمٹائے گئے مقدمات اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

 کوشش یہ ہے کہ عدالت کی طرف سے کیس نمٹانے کی صورتحال عوام کے ساتھ شیئر کرکے عدالتوں کے کام کاج کو جوابدہ اور شفاف بنایا جائے۔

عوام ڈسٹرکٹ کورٹ کی ویب سائٹ پر کسی بھی عدالت کے ورچوئل جسٹس کلاک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

جسٹ آئی ایس موبائل ایپ 2.0 جوڈیشل افسران کے لیے ایک ٹول ہے جو نہ صرف انہیں اپنی  عدالت بلکہ ان کے ماتحت کام کرنے والے انفرادی ججوں کے لیے بھی زیر التواء اور نمٹانے کی نگرانی کرکے عدالت اور کیس کے مؤثر انتظام کے لیے دستیاب ہے۔

 یہ ایپ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی دستیاب کرائی گئی ہے جو اب اپنے دائرہ اختیار کے تحت تمام ریاستوں اور اضلاع کے زیر التوا مقدمات اور ان کے نمٹارہ کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

Recommended