وزیراعظم دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بھارت کی پہلی بلا ڈرائیور ٹرین کا افتتاح کریں گے

The Prime Minister will inaugurate India's first driverless train on the Delhi Metro Magenta Line

نئی دہلی، 26 دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی 28 دسمبر 2020 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن(جنک پوری ویسٹ۔ بوٹینیکل گارڈن) پر بھارت کی پہلی بلا ڈرائیور ٹرین چلائے جانے کا افتتاح کریں گے

ساتھ ہی وہ ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر پوری طرح کام کرنے والی نیشنل کامن موبیلیٹی کارڈ سروس کا بھی افتتاح کریں گے۔

ان اختراعات سے سفر کرنے میں آرام اور آنے جانے کی اضافی خدمات کے ایک نئے دور کی شروعات ہوگی۔بلا ڈرائیور ٹرین پوری طرح خود کار ہوگی، جو کہ انسانی غلطی کے امکانات کو ختم کرے گی۔

India's first driverless train on the Delhi Metro

میجنٹا لائن پر بلا ڈرائیور خدمات کے آغاز کے بعد توقع ہے کہ دہلی میٹرو کی پنک لائن پر 2021 کے وسط تک بلا ڈرائیور ٹرین چلائی جائے گی۔

نیشنل کامن موبیلیٹی کارڈ، جو کہ ایئر پورٹ ایکسپریس لائن پر پوری طرح کام کرے گا ، سے ملک کے کسی بھی حصے سے جاری کردہ روپے ڈیبٹ کارڈ رکھنے والا کوئی بھی

شخص اس کارڈ کو استعمال کرکے ایئر پورٹ ایکسپریس لائن پر سفر کرسکے گا۔ یہ سہولت 2022 تک پورے دہلی میٹرو نیٹ ورک پر دستیاب ہوگی۔

India's first driverless train on the Delhi Metro