Urdu News

وزیر اعظم 13 دسمبر کو کاشی وشوناتھ دھام کی تعمیر نو کے کاموں کا کریں گے افتتاح

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کےلئےآخری تاریخ میں 31 اکتوبر 2022تک توسیع

کاشی میں 13 دسمبر سے 14 جنوری تک ہر روز تہوارکاسماں ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی 13 دسمبر کو کاشی وشوناتھ دھام کی تعمیر نو کے کاموں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کاشی میں 13 دسمبر سے 14 جنوری تک ہر روز مکر سنکرانتی کا تہوار ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ تک جاری رہنے والے میلے کا آغاز کریں گے۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چْگ اور مرکزی وزیر جی۔ کشن ریڈی نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشی دنیا کا قدیم ترین شہر ہے۔ کاشی میں بھگوان بھولے ناتھ کا مندر اور اس کے آس پاس کے علاقے کو کئی سالوں تک دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کاشی وشوناتھ دھام کی خوبصورتی کا کام شروع کیا ہے۔ جس کا افتتاح وزیر اعظم 13 دسمبر کو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی اور ملک بھر سے تقریباً 3000 مذہبی رہنما، سنت، فنکار اور دیگر معززین اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

چْگ نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ایک منصوبہ بنایا ہے کہ یہ عظیم الشان پروگرام صرف کاشی تک محدود نہ رہے، اسے گاؤں گاؤں تک پہنچایا جائے، اس پروگرام کے تحت ملک کے 51,000 مقامات پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے چیف، ڈپٹی چیف کی دو روزہ کانفرنس 13 دسمبر کی شام سے 14 دسمبر تک چلے گی۔ 15 دسمبر کو درشن کے بعد تمام وزرائے اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کاشی سے واپس آئیں گے۔

اس کے بعد 17 دسمبر کو کاشی میں ہی ملک بھر کے میئروں کی کانفرنس ہوگی۔ اس کے علاوہ 23 دسمبر کو ملک کے مختلف صوبوں سے قدرتی کاشتکاری، آرگینک فارمنگ کے سائنسدانوں، کسانوں، نئے کاشتکاروں کی ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کا یوم پیدائش ہے۔ اس دن کاشی میں یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں ہزاروں نو جوان جمع ہوں گے۔

مرکزی وزیر جی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ کاشی کی ملک اور دنیا میں بہت اہمیت ہے۔ اب تک، کچھ وجوہات کی وجہ سے، مندر میں آنے جانے میں دشواری ہوتی تھی۔ کاشی وشوناتھ مندر کی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ لیکن مندر کی اصل شکل کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں مرکزی حکومت، اتر پردیش حکومت اور بی جے پی کی طرف سے مختلف پروگرام کئے جا رہے ہیں۔ تاکہ اس پروگرام میں ملک بھر سے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Recommended