وزیر اعظم 25 دسمبر کو وزیر اعظم زرعی اسکیم کی اگلی قسط جاری کریں گے

نئی دہلی ، 24 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی 25 دسمبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’ پی ایم کسان سمان ندھی‘‘کے تحت اقتصادی امداد کی اگلی قسط جاری کریں گے۔

ملک کے 9 کروڑ سے زیادہ کسان خاندانوں کو 18،000 کروڑ روپئے دیئے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت وہ چھ مختلف ریاستوں کے کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم کسانوں سے مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں

اس موقع پر ، وزیر اعظم کسانوں سے مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں ان کے تجربات کے بارے میں بھی جانیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود ہوں گے۔

اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000 روپئے کی مالی مدد فراہم

اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000 روپئے کی مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جو 2000 روپے کی تین مساوی قسطوں میں ادا کی جاتی ہے۔ اس رقم کو مستفید افراد کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کیا جاتا ہے۔

واضح ہو کہ آج یعنی 23 دسمبر کو یوم کسان ہے۔ دوسری طرف ملک کے مختلف حصے میں زرعی ترمیمی بل کو لے کر بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔

اس کسان تحریک کو لے کر حکومتِ ہند نے کئی بار کسانوں

وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بارہا یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسان احتجاج ختم کریں کیوں کہ نیا زرعی قوانین کسانوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔

The Prime Minister will release the next installment of the Prime Minister's Agriculture Scheme on December 25