قومی

وزیر اعظم جمعہ کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، 29 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو کولکتہ میں قومی مشن برائے صاف گنگا کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔  مودی ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن سے مغربی بنگال کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر ریاست میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم مودی 30 دسمبر کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً 11.15 بجے ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے، جہاں وہ ہاوڑہ سے نیو جلپائی گوڑی کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

وہ کولکتہ میں میٹرو کی جوکا تراٹلا پرپل لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مختلف ریل پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم دوپہر 12 بجے آئی این ایس نیتا جی سبھاش پہنچیں گے اور نیتا جی سبھاش کے مجسمہ پر پھول چڑھائیں گے۔

وہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی – نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ سینی ٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نیشنل مشن فار کلین گنگا کے تحت مغربی بنگال کے لیے کئی سیور انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ تقریباً 12.25 بجے نیشنل گنگا کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago