Urdu News

اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کووڈ ٹیکہ لگانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہورہا ہے

@PiyushGoyal

اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کووڈ ٹیکہ لگانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہورہا ہے

اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے سبھی افراد کو کووڈ ٹیکہ لگانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہورہا ہے۔ اِن افراد کو اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہونے والی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایسے متعلقہ افرادCo-Win پورٹلcowin.gov.in پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ 

اِس مرحلے میں مرکزی سرکار کے ٹیکہ کاری مراکز پر صحت کارکنوں، پیش پیش رہنے والے اہلکاروں اور 45 سال سے زیادہ عمر کے سبھی افراد سمیت متعلقہ لوگوں کو مفت ٹیکے لگانے کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ 

اِس مرحلے میں ویکسین تیار کرنے والے ادارے اپنی ماہانہDoses کا پچاس فیصد مرکزی سرکار کو فراہم کریں گے جب کہ بقیہ پچاس فیصدDoses ریاستوں کے ساتھ ساتھ کھلے بازار میں فراہم کرنے کی چھوٹ ہوگی۔

اِس مرحلے میں سیدھے ٹیکہ کاری مرکز جاکر ٹیکہ لگوانے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ اِس کے لیے 18 سال سے زیادہ عمر کے سبھی افراد کوCo-Win پلیٹ فارم پر لازمی طور پر آن لائن اندراج کرانا ہوگا۔ موبائل نمبر کی مدد سے یہ کام انجام دیا جائے گا۔ متعلقہ افراد کو اپنی تفصیلات کے ساتھ ایک فوٹو شناختی ثبوت اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اِس کے بعد انہیں اپنی پسند کے مرکز پر وقت کا تعین کرنا ہوگا۔ 

بُکنگ کا عمل مکمل ہونے پر انہیں تصدیق سے متعلق پیغام موصول ہوگا جسے ٹیکہ کاری مرکز پر دکھانا ہوگا۔ اِس مرحلے میں سرکار نے ریاستوں، پرائیویٹ اسپتالوں اور صنعتی اداروں کو سیدھے مینوفیکچرر سے ویکسین خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔

Recommended