Categories: قومی

تینوں فوجوں کی تنظیم نو شروع ، 2022 تک شکل بدل جائے گی

تینوں فوجوں کی تنظیم نو شروع ، 2022 تک شکل بدل جائے گی

نئی دہلی ، 17 فروری (انڈیا نیرٹیو)

ہندستان کا ایئر ڈیفنس اور میری ٹائم کمانڈ کے ساتھ تیار تھیٹرائیکلائزیشن کا انتظار طویل ہوچکا ہے۔ہندستان کی پہلی ہوائی سیکوریٹی اور سمندری کمانڈ مئی سے شروع ہو جائے گا۔ عالمی جنگ کے روایتی طریقوں اور ’ جدید جنگ ‘ کو دیکھتے ہوئے چین اور امریکہ کی طرز پر تینوں فوجوں کو متحد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کل پانچ کمانڈز بنائے جانے ہیں۔ یہ تینوں کمانڈ سائبر اسپیس اور زمینی جنگ سے خلا تک کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چین اور پاکستان سے نمٹنے کے لیے ایک الگ کمانڈ تشکیل دی جائے گی۔ تیار کئے گئے ’روڈ میپ‘ کونافذکرنے کے بعد بھارت 2022 تک ایسا کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔

اس وقت فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے اپنے اپنے کمانڈ ہیں ، لیکن تنظیم نو کے بعدہر تھیٹر کمانڈ میں ہندوستان کی بری، بحری، فضائی یعنی فوج کی تینوں خدمات کی نفری شامل ہوگی۔ سیکیورٹی چیلنج کی صورت میں تینوں قوتیں مل کر لڑیں گی۔

تھیٹر کمانڈ کی سربراہی صرف آپریشنل کمانڈر کریں گے۔ چین اور امریکہ کی خطوط پر ، تینوں ہندوستانی فوجوں کو زمینی جنگ کے ساتھ ساتھ خلا ، انٹرنیٹ اور خفیہ جنگ کے قابل بنانے کے لئے جدید ترین صلاحیتوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے تحت بنائے گئے ’ روڈ میپ ‘ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تینوں فوجوں کو یکجا کرکے تین خصوصی کمانڈ تشکیل دیئے جائیں ، جو کسی بھی حالت میں دشمن کو موزوں جواب دے سکیں۔

مرکزی حکومت نے یہ کام ہندستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے سپرد کیا ہے تاکہ وہ فورسز کی تین نئی کمانڈ تشکیل دے سکیں۔

ایک ’ مرکزی پول ‘تشکیل دیا جائے گا ، جو تینوں فوجوں پر مشتمل ہوگا۔ یہ غیر روایتی جنگی تکنیک سے لیس ہر قسم کی جدید مہارت سے آراستہ ہوگا۔ یعنی پہلے دفاعی سائبر ایجنسی (ڈی سی اے) تشکیل دی جائے گی اور اس کے بعد ڈیفنس اسپیس ایجنسی (ڈی ایس اے) اور اسپیشل آپریشنز ڈویژن (ایس او ڈی) تشکیل دیا جائے گا۔

ان تینوں کمانڈوں کی سربراہی سی ڈی ایس کریں گے۔ اس کے علاوہ ، سی ڈی ایس کے پاس آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز ڈویژن ، سائبر کمانڈ اور اس کے تحت ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی ہوگی ، جس میں تینوں فوجوں کے افسران شامل ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago