Categories: قومی

سنیکت کسان مورچہ حکومت سے بات کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ہفتہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ آج مورچہ کے پانچ ارکان کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلبیر سنگھ راجیوال، شیو کمار ککا، گرنام سنگھ چڈھونی، یودھویر سنگھ اور اشوک دھولے کو مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کے لئے مورچہ کے ذریعہ طے کیا گیا ہے۔ یہی لوگ مرکزی حکومت کے سامنے سنیکت کسان مورچہ کا موقف پیش کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹکیت نے کہا کہ مورچہ 7 دسمبر کو دوبارہ ملاقات کرے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔ اسی لیے ماضی میں ایس کے ایم نے ایک خط لکھ کر مرکزی حکومت سے بات چیت کی درخواست کی تھی، لیکن ابھی تک مرکز سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹکیت نے کہا کہ ایم ایس پی سمیت کسانوں کے دیگر مسائل ہیں، جیسے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینا، تحریک میں مرنے والے کسانوں کے خاندانوں کو مالی مدد دینا، ایسے بہت سے مسائل ہیں جن پر کسان تنظیمیں حکومت کے ساتھ آمنے سامنے بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago