Categories: قومی

مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے اتر پردیش کے اقلیتی برادری کے لیے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اتر پردیش کے اقلیتی بہبود، وقف اور حج کے وزیر نند گوپال گپتا نندی نے مرکز اور یوپی حکومت کے سینئر افسروں کے ساتھ ریاست میں نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ذریعہ اقلیتی فرہق کے لوگوں کے لئے چلائی جارہی مختلف سماجی، اقتصادی تعلیمی ترقی سے متعلق اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ یوپی میں مرکزی وزیراقلیتی امور کی وزارت کے ذریعہ چلائی جارہی ہے مختلف اسکالرشپ، وزگار پر مبنی ہنر مندوں کی ترقی، پردھان منتری جن وکاس کریاکرم سے متعلق مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات لی گئی ہیں۔ سماج کے تمام طبقوں کو سماج کے تمام طبقات کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی ترقیاتی اسکیموں سے براہ راست فائدہ مل رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نقوی نے کہا کہ اس جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کی مختلف اسکیموں، پروگراموں وغیرہ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو دی جانے والی اسکالرشپ اسکیم کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے اور اسے ریاست میں مزید بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال اترپردیش کے مختلف شہروں میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں ہنر کے استاڈوں نے اپنے ہنر کا جوہر دکھایا ہے۔ ہنر ہاٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے جو ہنرمندوں کے فن کو سراہتے ہیں اور ان کی طرف سے تیار کردہ سامان خریدتے ہیں۔ اتر پردیش میں منعقدہ ہنر ہاٹ سے ہزاروں کاریگروں اور ہنر مندوں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔مولانا آزاد فاؤنڈیشن اترپردیش میں سب سے زیادہ اسکالرشپ تقسیم کر رہی ہے۔اسکالرشپ براہ راست بچوں کے کھاتے میں جاتی ہے۔ اقلیتی طلبہ اس اسکالرشپ کا براہ راست فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر اقلیتوں کی ترقی اور ہمہ گیر ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago