Urdu News

مغربی بنگال اسمبلی کے لیے آج ساتویں مرحلے کی پولنگ جاری

@AIR PIC

مغربی بنگال اسمبلی کے لیے آج ساتویں مرحلے کی پولنگ جاری

مغربی بنگال میں اسمبلی چناﺅکے آج ساتویں مرحلے کےلیے پولنگ جاری

مغربی بنگال میں اسمبلی چناﺅکے آج ساتویں مرحلے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس مرحلے میں پانچ ضلعوں کے 34 حلقوں میں آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی۔ 34 سیٹوں کے لیے 268 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

چناﺅکمیشن نے اس مرحلے کے لیے مرکزی فورسز کی 653 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ جن پانچ ضلعوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں سے تین ضلع مالدہ، مرشدآباد اور ساﺅتھ دیناج پور بنگلہ دیش کی سرحد سے لگتے ہیں۔ ان تین سرحدی ضلعوں میں فورسز کی تعیناتی دیگر دو ضلعوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ضروری ہے کیوں کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ چناﺅپینل الیکشن کے دوران دراندازی کی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد چناﺅکے دوران کسی بھی طرح کے تشدد کو روکنا ہے اور آزادانہ منصفانہ اور پُرامن چناﺅکو یقینی بنانا ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ وی۔وی۔پیڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ چناﺅعمل کی شفافیت اور ساتھ اضافہ کیا جاسکے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی بنگال کے چناﺅکے ساتویں مرحلے میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ انیس سے متعلق تمام ضابطوں پر عمل کریں۔

اس ساتویں مرحلے میں 81 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹرس چناﺅلڑنے والے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اِس مرحلے میں 81 لاکھ 96 ہزار 242 اہل رائے دہندگان ہیں، جبکہ 268 امیدوار میدان میں ہیں۔ راش بہاری سیٹ سےBJP کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹرSubrata Saha TMC کےDebasish Kumar کے خلاف چناوی میدان میں ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے شمالی بنگال کے دکشن دیناج پور ضلعے میں واقعBalurghat اسمبلی حلقے میں معروف ماہرِ اقتصادیات اور سابق اعلیٰ اقتصادی مشیر اشوک لاہری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اُن کا مقابلہTMC کے شیکھر داس گپتا اورRSP کی سچیتا بِسواس سے ہوگا۔ ریاستی وزیر فرہاد حکیم کولکاتہ پورٹ حلقے سے اپنی قسمت آزمارہے ہیں، جہاں اُن کا مقابلہBJP کے اَوَدھ کِشور گپتا اور کانگریس کے محمد مختار سے ہوگا۔

Recommended