Urdu News

سپریم کورٹ نے پیرم بیر سنگھ کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا

سپریم کورٹ نے پیرم بیر سنگھ کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا

نئی دہلی ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے آئی پی ایس افسر پرم بیر سنگھ کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں بنچ نے پرم بیر سنگھ سے بمبئی ہائی کورٹ جانے کو کہا ہے۔

سماعت کے دوران ، پرم بیر سنگھ کی جانب سے ایڈوکیٹ مکل روہتگی نے کہا کہ ہم آج سہ پہر کے بعد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کررہے ہیں لیکن عدالت کو حکم دینا چاہیےکہ کل ہی ہائی کورٹ سماعت کرے۔ لیکن سپریم کورٹ نے ایسی کوئی ہدایات جاری کرنے سے انکار کردیا۔ پرم بیر سنگھ نے اپنی درخواست میں ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر اپنے الزامات کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں ، پرم بیر سنگھ نے ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے اپنے تبادلے کے نوٹیفکیشن پر روکنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں انیل دیشمکھ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ضبط کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ حال ہی میں مکیش امبانی کے گھر کے قریب سے برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد کے معاملے میں پولیس افسر وازے کی گرفتاری کے بعد ، ریاستی حکومت پرم بیر سنگھ کو ریاست کے ڈی جی پی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد پرم بیر سنگھ نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا اور انیل دیشمکھ پر انیل وازے سے رقم کی وصولی کا الزام لگایا۔

Recommended