Urdu News

اومیکرون کا خطرہ بڑھا، ہندوستان آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری

اومیکرون کا خطرہ بڑھا، ہندوستان آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری

نئی دہلی، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے تحت اب بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے لوگوں کو اپنے 14 دن کے سفر کی تفصیلات دینا ہوں گی۔ اس کے ساتھ، انہیں ہوائی اڈے کے پورٹل پر خودسے فارم اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ مسافروں کو کورونا آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ یہ رپورٹ سفر شروع ہونے سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر دینی چاہیے۔ اس کے ساتھ تمام مسافروں کو کورونا رپورٹ کی صداقت کے حوالے سے ایک اعلامیہ بھی دینا ہوگا۔ تمام رہنما خطوط یکم دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئی رہنما خطوط کے تحت، مسافروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ سفر سے پہلے گھر اور ادارہ جاتی قرنطینہ سے گزرنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ جنوبی افریقہ، برطانیہ، بوٹسوانا، کینیڈا سمیت 12 زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافر،جن میں اومیکرون انفیکشن پایا گیا ہے، ان کی جانچ اور اضافی نگرانی کی جائے گی۔ انہیں ملک میں داخل ہونے پر کورونا ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور روانگی یا کوئی کنیکٹنگ فلائٹ لینے سے پہلے ہوائی اڈے پر ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ منفی آیا تو وہ سات دن تک ہوم قرنطینہ پر عمل کریں گے۔

Recommended