Categories: قومی

اومیکرون کا خطرہ بڑھا، ہندوستان آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے تحت اب بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے لوگوں کو اپنے 14 دن کے سفر کی تفصیلات دینا ہوں گی۔ اس کے ساتھ، انہیں ہوائی اڈے کے پورٹل پر خودسے فارم اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ مسافروں کو کورونا آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ یہ رپورٹ سفر شروع ہونے سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر دینی چاہیے۔ اس کے ساتھ تمام مسافروں کو کورونا رپورٹ کی صداقت کے حوالے سے ایک اعلامیہ بھی دینا ہوگا۔ تمام رہنما خطوط یکم دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہوں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی رہنما خطوط کے تحت، مسافروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ سفر سے پہلے گھر اور ادارہ جاتی قرنطینہ سے گزرنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ جنوبی افریقہ، برطانیہ، بوٹسوانا، کینیڈا سمیت 12 زیادہ خطرے والے ممالک سے آنے والے مسافر،جن میں اومیکرون انفیکشن پایا گیا ہے، ان کی جانچ اور اضافی نگرانی کی جائے گی۔ انہیں ملک میں داخل ہونے پر کورونا ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور روانگی یا کوئی کنیکٹنگ فلائٹ لینے سے پہلے ہوائی اڈے پر ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ منفی آیا تو وہ سات دن تک ہوم قرنطینہ پر عمل کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago