مرکزی وزیرداخلہ شمال مشرق کے اپنے دوروزہ دورہ پرآسام پہنچے

The Union Home Minister arrived in Assam on a two-day visit

گوہاٹی ، 26 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آسام کے دو روزہ دورے پر دیر رات گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ بردلائی (ایل جے بی) انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

جہاں ان کا وزیر اعلیٰ سربانند سونووال نے زبردست استقبال کیا۔ وہاں سے وہ کامروپ (دیہی) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر امین گاﺅں پہنچے، جہاں انہوں نے پی ڈبلیوڈی بنگلہ پررات کو آرام کیا ۔

آج ہفتہ کو، شاہ آسام حکومت کی طرف سے منعقد ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ مختلف میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گے جب کہ اتوار کی صبح ماں کاماکھیامندرکادرشن کرنے کے بعد ، منی پور کے لیے روانہ ہوں گے۔

وہ منی پور کے صدر مقام امفال میں سٹی کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایونٹ میں شریک ہوں گے اورشام کو دہلی واپس آئیں گے۔

منی پور اور آسام میں مرکزی حکومت کی طرف سے مختلف اسکیموں کا افتتا ح اور بنیاد رکھیں گے۔ اس سلسلے میں امت شاہ کا آسام اور منی پور دورہ کافی اہم ہیں۔