Urdu News

مرکزی وزارت داخلہ نے بنگال بی جے پی لیڈروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا

مرکزی وزارت داخلہ نے بنگال بی جے پی لیڈروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا

مرکزی وزارت داخلہ نے بنگال بی جے پی لیڈروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا

The Union Home Ministry has beefed up security for Bengal BJP leaders

کولکاتہ ، 15 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزارت داخلہ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر پتھراؤمیں ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش کے سیکورٹی اہلکاروں کا سر پھٹنے کے بعد ریاستی بی جے پی لیڈروں کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

پارٹی کے ریاستی انچارج اور قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کو پہلے ہی زیڈ پلس سیکورٹی دی گئی ہے۔ انہیں بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش ، قومی نائب صدر مکل رائے ، نائب صدر راجو بنرجی اور دیگر ریاستی رہنماؤں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

مرکزی وزرات داخلہ نے سی آئی ایس ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ بی جے پی لیڈروں کے قافلے میں بکتر بند گاڑیوں کو شامل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ایس یو وی میں ہی سفر کریں۔

اس کے ساتھ ہی ، سی ایم ممتا بنرجی کے باغی سابق وزیر شوبندھو ادھیکاری کو بھی زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

Recommended