Urdu News

کورونا وائرس میں تیزی کے پیش نظر نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم ریاست کے گورنروں سے بات کریں گے

@FILE PIC

کورونا وائرس میں تیزی کے پیش نظر نائب صدر جمہوریہ اور وزیراعظم ریاست کے گورنروں سے بات کریں گے

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی آج کووڈ-19 عالمی وبا کے بارے میں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ یہ بات چیت ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی۔ 

گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے کووڈ صورت حال کے بارے میں وزرائےاعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ جناب مودی نے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات پر موثر انداز سے قابو پانے کی خاطر چھوٹے چھوٹےContainment زون بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم نے ریاستوں سے بھی یہ کہاتھا کہ وہ اپنی کوششوں میں جنگی پیمانے پر تیزی لائیں۔ 

کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ مرکز کووڈ کے تعلق سے مناسب احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرکے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر ہا ہے۔ گورنر اور لیفٹیننٹ گورنروں کی یہ میٹنگ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مرکز سبھی متعلقہ لوگوں اور اداروں کو شامل کرنا چاہتا ہے تاکہ کووڈ کے معاملات میں اچانک تیزی کی روک تھام کیلئے کوئی کسر باقی نہ رہے۔ 

کچھ دن پہلے ہی جناب مودی نے وزراءاعلیٰ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں عالمی وبا سے نمٹنے میں گورنروں کو بھی شامل کیے جانے پر یہ کہتے ہوئے زور دیا تھا کہ اِس سے ایک مثبت پیغام جائے گا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کو یکجا کرنے میں مدد ملے گی۔

Recommended