Urdu News

لیہ ، لداخ میں کھادی سے بنادنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا گیا

لیہ ، لداخ میں کھادی سے بنادنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا گیا

لیہ ، لداخ میں کھادی سے بنادنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا گیا

لیہ، 02 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر لیہ میں دنیا کا سب سے بڑا کھادی کابنا قومی پرچم لہرایا گیا۔ اس کا آغاز لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے متھور نے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے بھی موجود تھے۔ آرمی چیف دو روزہ دورے پر جمعہ کو لداخ پہنچے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں لداخ میں اے ایل سی پر حالات کافی نارمل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کے 13 ویں دور اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے اورہم اس اتفاق رائے پرپہنچیں گے کہ 'ڈس اینگیجمنٹ'کیسے ہوگا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی نتائج حاصل کریں گے۔

Recommended