Categories: قومی

دنیا کا سب سے دلچسپ دبئی ایئر شو 14 نومبر سے ہوگاشروع ، ایئر فورس کی سوریہ کرن اور سارنگ ٹیمیں دبئی میں

ایئر فورس کی سوریہ کرن اور سارنگ ٹیمیں حیرت انگیز کارنامے دکھانے  کے لیے دبئی پہنچ گئیں

غیر ملکی دفاعی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے دس ہندوستانی کمپنیاں بھی شرکت کریں گی

نئی دہلی، 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دنیا کا سب سے دلچسپ دبئی ایئر شو 14 نومبر سے شروع ہوگا جس میں عالمی ایئر اسپیس برادری کے سامنے اپنے حیرت انگیز کارنامے کامظاہرہ کرنے کے لئے  ہندوستانی فضائیہ کی سوریہ کرن اور سارنگ ٹیمیں  دبئی پہنچ گئی ہیں۔ 18 نومبر تک جاری رہنے والے اس ایئر شو میں 10 ہندوستانی کمپنیاں بھی شرکت کر کے    دفاعی صنعت کی صلاحیت  کو دکھا کر   غیر ملکی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں گی۔ اس سال کے ایڈیشن میں 20 سے زائد ممالک کے پویلین کے ساتھ 1,200 نمائش کنندگان شامل ہوں گے۔ ایئر شو میں 160 سے زائد کمرشل، ملٹری اور پرائیویٹ جیٹ طیارے پیش کیے   جانے ہیں۔

ہندوستانی کمپنیاں جیسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، ڈی آر ڈی او، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، برہموس ایرو اسپیس، بیول گیئرز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ، بٹز سوفٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، دیگنترا، کاواساکی ہیوی انڈسٹریز (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ اور  سوسٹ ایوی ایشن  اور بائسین جیسی ہندوستانی کمپنیاں حصہ لے کر   بھارتی دفاعی صنعت کی طاقت دکھائیں گی۔

دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 14 سے 18 نومبر تک ہونے والے دو سالہ دبئی ایئر شو میں ہندوستانی فضائیہ کے دستے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہندوستانی فضائیہ کو سارنگ اور سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیموں کے ساتھ شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایئر شو کے لیے پوری طرح تیار، فضائیہ کی سوریہ کرن اور سارنگ کی ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago