Categories: قومی
دنیا ہندوستان کو اقتصادی ترقی کا سالار سمجھتی ہے: جناب پیوش گوئل
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے علاوہ  ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ اب دنیا ہندوستان کو اقتصادی ترقی کا سالار سمجھتی ہے۔ وہ آج نئی دہلی میں ویاپری ادمی سمیلن میں مجمع سے خطاب کررہے تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کو آج دنیا کا اعتماد حاصل ہے جناب گوئل نے کہا کہ ترقییافتہ ممالک اب ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے انتہائی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 سے پہلے ہندوستانی معیشت کو کمزور سمجھا جاتا تھا اور سرمایہ کار ہندوستان کے ساتھ کاروبار کرنے کے تعلق سے شبہات رکھتے تھے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے شفافیت اور کاروبار کرنے میں آسانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاجروں اور صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان تاجروں کی مکمل حمایت کرے گی جو کسی بھی مقتدرہ کے ذریعہ ہراساں کئے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر لوگوں اور کاروباری اداروں پر تعمیل کے بوجھ کو کم کریں لیکن اخلاقی تجارتی طریقوں پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لئے غیر ضروری، بوجھل اور مخالف پیداواری قوانین اور ضوابط کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جانا چاہیے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ اشیا اور خدمات میں ہندوستان کے پیش کردہ معیار کو ترجیح دیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو آگے آنے اور نئے خیالات کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کی کہانی سے نوجوان کو ترغیب دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دی گئی ’ووکل فار لوکل‘ کی واضح پُکار کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ خواتین کو تاجر اور صنعت کار بننے کی ترغیب دینی چاہیے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب گوئل نے وزیر اعظم کی بصیرت افروز فلاحی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں غریبوں کو صارفین کے طور پر ابھرنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں اور ہندوستان کی آبادی کو کامیابی کے ساتھ اپنی سب سے بڑی طاقت میں تبدیل کر رہی ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی انتھک محنت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کے ہر گھر کو کھانا پکانے کی گیس، پینے کے پانی، بجلی اور رفع حاجت گاہ جیسی بنیادی سہولتیں میسر ہوں اور ہر گاؤں تک انٹرنیٹ کی رسائی ہو۔ جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ہر ہندوستانی کو اہمیت کا حامل اور صنعت کار بننے کی  ہمت اور خواہش سے لیس کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تاجروں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کو وزیر اعظم  مودی کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی طرف سے سامان کی مانگ سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے بڑے اور چھوٹے تمام تاجروں، صنعت کاروں اور کاروباریوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانی مصنوعات کو فروغ دے کر خود کفیل ہندوستان کے خواب کو شرمندہِ تعبیر کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کا اجتماعی عزم کریں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago