Categories: قومی

مہذب سماج میں دہشت گردی اور نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں: نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو

نئی دہلی، 15؍جون

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج انسانیت کی ترقی کے لیے عالمی امن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ’’مہذب معاشرے میں دہشت گردی، تفرقہ بازی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ہے‘‘۔اپ راشٹرپتی نواس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریٹک لیڈرشپ کے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستانی نہ صرف اپنی ثقافت پر فخر کرتے ہیں بلکہ تمام ثقافتوں اور مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم واسدھائیو کٹمبکم (پوری دنیا ایک خاندان ہے) کے فلسفہ  میں یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ سیکولر ملک ہے اور کوئی بھی شخص خواہ اس کے مذہب سے تعلق رکھتا ہو، اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہوسکتا ہے۔

تنوع میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بانٹنا اور دیکھ بھال کرنا ہندوستانی تہذیب کی بنیادی قدر ہے۔  جناب نائیڈو نے کسی بھی مذہب یا مذہبی شبیہ کی تذلیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی ثقافت کے خلاف ہے، جو تکثیریت اور جامعیت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت انگیز تقریر یا توہین آمیز تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔طلبا کے وسیع سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ احتجاج کرنا ایک جمہوری حق ہے لیکن پرتشدد طریقوں کا سہارا لینے سے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

مقننہ میں رکاوٹوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ "بات چیت، بحث اور فیصلہ" ہونا چاہیے نہ کہ خلل ڈالنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پارٹیوں کو خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ آیا وہ جمہوریت کو مضبوط کر رہی ہیں یا کمزور کر رہی ہیں ۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ مقننہ میں غیر اخلاقی رویے کو اجاگر کرنے سے گریز کریں، لیکن تعمیری مباحث کو اہمیت دیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کو سیاست سمیت تمام شعبوں میں مناسب نمائندگی دینے پر زور دیا۔قائدانہ صلاحیتوں کی ضرورت پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں نظم و ضبط اور عوام کی خدمت کے لیے وقف ہونا پڑتا ہے۔نظریہ سے زیادہ، مثالی طرز عمل اہم ہے۔ انہوں نے ایک اچھا لیڈر بننے میں ٹیم ورک، اچھی بات چیت کی مہارت اور لوگوں کے ساتھ بار بار بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago