پٹرولیم اشیا کوجی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی کوئی تجویز نہیں،ایل آئی سی کی نجکاری نہیں کی جارہی ہے:سرکار
سرکار نے کہا ہے کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران 27لاکھ ٹیچرس کو تربیت دی گئی۔ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفہ کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتےہوئے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کے لیے لگ بھگ 30 لاکھ ٹیچرس نے اپنا اندراج کرایا تھا۔
ایک اور ضمنی سوال پر جناب نشنک نے کہا کہ سرکار کو B.Ed.کےگرتے ہوئے معیار کے بارے میں شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس معاملےپر سرکار اُن کالجوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے، جو متعلقہ پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔
دوسری طرف سرکار نے کہا ہے کہ لائف انشورنس کارپوریشن آفانڈیاLICکو پرائیویٹ ہاتھوں میں نہیں دیاگیا ہے۔ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفہ کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سرکار شفافیت اور قدر وقیمت کے تخمینے کے لیے IPOلارہی ہے۔
انہوں نے کہا کIPOسےLICمیں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ شیئرس رکھنے والوں کے لیے فیصد کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔ جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہIPOسے شیئرہولڈرس اور ملک کو فائدہ ہوگا۔
کووڈعالمی وبا کے دوران 27لاکھ ٹیچرس کو تربیت دی گئی:رمیش پوکھریال
سرکار نے کہا ہے کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران 27لاکھ ٹیچرس کو تربیت دی گئی۔ آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفہ کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتےہوئے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کے لیے لگ بھگ 30 لاکھٹیچرس نے اپنا اندراج کرایا تھا۔
ایک اور ضمنی سوال پر جناب نشنک نے کہا کہ سرکار کوB.Ed. کےگرتے ہوئے معیار کے بارے میں شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس معاملےپر سرکار اُن کالجوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے، جو متعلقہ پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔