جموں وکشمیر کے طالب علم کے والد نے یوکرین سے اپنے بیٹے کو نکالنے پر مرکز کی تعریف کی
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم جو جنگ زدہ یوکرین سے دلی پہنچے ہیں، کے والد نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اسے دوبارہ دیکھنے کی تمام امیدیں کھو چکے تھے۔جنگ زدہ یوکرین سے نکالے گئے مزید 242 ہندوستانی طلبا آپریشن گنگا کے تحت جمعہ کو دہلی پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالب علم دھروؤ کے والد سنجے پنڈتا نے کہا، "میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مودی جی کا بیٹا ہے جو واپس آیا ہے، میرا بیٹا نہیں۔ ہمیں سومی کے حالات کو دیکھتے ہوئے کوئی امید نہیں تھی۔ میرے بیٹے کو نکالنے کے لیے حکومت ہند کا شکر گزار ہوں۔"