Urdu News

رواں سال دفاعی بجٹ کا 75 فیصد ملکی صنعت پر خرچ کیا جائے گا: وزیر دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

ایرو انڈیا میں بندھن تقریب میں تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے کی 266 شراکت داریوں پر دستخط کیے گئے

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی صنعت پر حکومت اور معاشرے کا انحصار اس قدر بڑھ رہا ہے کہ ہندوستان کے ’ امرت کال‘ میں مالی سال 2023-24 کے دفاعی بجٹ کا 75 فیصد حصہ گھریلو صنعت میں خرچ کرنے کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

ایرو انڈیا نے اتنے شاندار طریقے سے اختتام کیا کہ یہ تقریب ہمیں یہ عہد کرنے کی ترغیب دیتی ہے کہ ہم اپنی ترقی کے راستے پر نہ تھکیں گے اور نہ ہی رکیں گے۔

 راج ناتھ سنگھ نے اس فیصلے کو حکومت کی طرف سے ’’امرت کال‘‘ کے آغاز میں دفاعی شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ایک بے مثال قدم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو حکومت دس قدم آگے بڑھانے کا وعدہ کرتی ہے۔

آپ نے ترقی کی راہ پر چلنے کے لیے زمین کی بات کی۔ ہم آپ کو پورا آسمان فراہم کر رہے ہیں۔ مقامی صنعت کے لیے کیپٹل پروکیورمنٹ بجٹ کا تین چوتھائی حصہ مختص کرنا اس سمت میں ایک قدم ہے۔‘‘

وزیر دفاع نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس قدم سے ہندوستانی صنعت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ آگے آئے گی اور دفاعی شعبے کو مزید طاقتور اور خوشحال بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ ان کا خیال تھا کہ ایک مضبوط اور خود انحصار دفاعی صنعت نہ صرف ملک کے سیکورٹی نظام کو مضبوط کرتی ہے بلکہ معیشت کو بھی تقویت دیتی ہے۔

Recommended