گوگوئی کی موت پر آسام میں تین روزہ ریاستی سوگ

گوہاٹی، 24نومبر(انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلیٰ سروانند سونووال نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی کے اعزاز میں تین روزہ ریاستی سوگ منائے گی۔ ترون گوگوئی نے گوہاٹی میڈیکل کالج اسپتال (جی ایم سی ایچ) میں پیر کی شام زیر علاج رہتے ہوئے آخری سانس لی۔ وزیر اعلی ٰسونووال بھی پیر کی شام جی ایم سی ایچ پہنچے اور سابق وزیر اعلیٰ گوگوئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سونووال نے کہا کہ ’’سابق وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی کی موت کے ساتھ ہی ریاست نے ایک عظیم لیڈر کھو دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں کی بے لوث خدمت کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی معیار طے کیے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ان کی موت کے وقت اپنے والد کو کھو دیا ہے۔‘‘

سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی کی طبیعت بگڑنے کی خبر سنتے ہی وزیر اعلی ٰسونووال نے ڈبروگڑھ میں اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں اور ہوائی جہاز کے ذریعہ گوہاٹی لوٹ گئے۔ وہ ایل جی بی آئی ایئر پورٹ سے براہ راست جی ایم سی ایچ کے لیے گئے اور سابق وزیراعلیٰ کے جسد خاکی کا دیدار کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔