Urdu News

ٹیکہ اُتسو کے پہلے دِن 27 لاکھ اُنہتّر ہزار کورونا ٹیکے لگائے گئے

@MoHFW_INDIA

ٹیکہ اُتسو کے پہلے دِن 27 لاکھ اُنہتّر ہزار کورونا ٹیکے لگائے گئے

حکومت نے کہا ہے کہ ٹیکہ اتسو کے پہلے دن 27 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ کووڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ان میں سے 25 لاکھ 47 ہزار مستفیدین کو پہلی خوراک دی گئی اور دو لاکھ 22 ہزار سے زیادہ مستفیدین نے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوایا۔ چار روزہ خصوصی ٹیکہ کاری مہم ’ٹیکہ اتسو‘سماجی مصلح جیوتی با پھولے کی سالگرہ پر ملک بھر میں کَل شروع ہوئی تھی۔یہ مہم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر اِس مہینے کی 14 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگی۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے پہلے دن کئی کام کے مقامات، ویکسی نیشن مراکز کے طور پر کام کررہے تھے۔ چونکہ کل اتوار تھا لہٰذا پرائیویٹ کام کے مقامات پر بہت سے ٹیکہ کاری مراکزمیں ٹیکے لگائے گئے۔

وزارت نے کہا ہے کہ اوسطاً 45 ہزار کووڈ ویکسی نیشن مراکز کام کررہے ہیں لیکن کَل ٹیکہ کاری کے 63 ہزار 800 مراکز سرگرم تھے۔

ملک میں مجموعی طور پر کووڈ انیس کے 10 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ 9 کروڑ سے زیادہ شہریوں کے کووڈ کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ اِن میں سے چار کروڑ سے زیادہ ٹیکے 60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کے لگائے گئے۔

Recommended