Categories: قومی

لاک ڈاون سے ملک کو بچانا ہے،آخری متبادل کے طور پراسے استعمال کریں ریاستیں

لاک ڈاون سے ملک کو بچانا ہے،آخری متبادل کے طور پراسے استعمال کریں ریاستیں

آکسیجن اور بستروں کی کمی پرقابو پانے کے لیے کیے جارہے ہیں اقدامات،وزیراعظم کا قوم سے خطاب

نئی دہلی،21اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا کے بگڑتے حالات کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے آج شام 8:45سے قوم سے خطاب کیا۔وزیراعظم مودی نے ملک میں کورونا کے بگڑتے حالات سمیت دیگر معاملوں پر بات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوسری لہر طوفان بن کر آگیا۔ انہوں نے کہا کہ جو درد آپ سہ رہے ہیں مجھے اس کا احساس ہے۔ وزیراعظم نے مودی نے کہا کہ ہم حوصلے اور تیاریوں سے یہ جنگ جیتیں گے۔

وزیراعظم مودی نے سبھی کورونا واریئرس کی تعریف کی۔ انہوں کہا کہ صبر کے ساتھ صحیح اقدامات کرنے پر ہمیں کامیابی ملے گی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ملک میں بیداری سے لاک ڈاون سے بچنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لاک ڈاون سے بچانا ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی لاک ڈاون کو آخری متبادل سمجھیں۔ وزیراعظم مودی نے بچوں سے اپیل کی ہے کہ میرے بچے دوست گھر میں ایسا ماحول بنایئے کہ بغیر کام اور بغیر ضروری وجوہات لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، ملک کو لاک ڈاون سے بچانا۔

پی ایم نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو فیصلے کیے گئے اس سے کورونا وباءپرقابوپانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ حالیہ دنو ں میں آکسیجن کی کمی ہوئی ہے، دراصل آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہواہے اسی لیے حکومت نے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

جنوری۔فروری کے مقابلہ آج ملک میں دواوں کی پیدوار میں اضافہ کیاگیاہے۔ دواساز کمپنیوں کی مدد لی جارہی ہے ہمارا ملک خوش قسمت ہے کہ ہمارے ملک میں ایک مضبو ط فارما انڈسٹری ہے۔ اسپتالو ں میں بستروں کی کمی کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہاہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ سب سے سستی ویکسین بھارت میں ہے۔ بھارت میں دو کمپنیوں کی ویکسین کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ویکسینیشن مہم شروع کیا گیا۔ دنیا میں سب سے تیزی سے پہلے دس کروڑ پھر11کروڑ پھر12کروڑ ڈوز دیئے گئے ہیں۔ ہمیں اس سے حوصلہ ملتا ہے کہ ملک کی آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگا چکی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago