Urdu News

آج ملک بھر میں گڈفرائی ڈے کا تہوار منایا جارہا ہے

آج ملک بھر میں گڈفرائی ڈے کا تہوار منایا جارہا ہے

آج گڈ فرائی ڈے منایا جارہا ہے۔ یہ دن عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر چڑھائے جانے اور اُن کی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ گڈفرائی ڈے کی روح برائی پر جیت کی فتح ہے۔ گڈفرائیڈے کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ البتہ کووڈ-اُنیس کے معاملوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے گڈفرائی ڈے کی تقریبات اور دعائیہ جلسے ممکن نہیں ہیں، جب کہ ایسٹر تقریبات 4 اپریل بروز اتوار کو منعقد ہوں گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گڈفرائی ڈے ہمیں حضرت عیسیٰ کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاددلاتا ہے۔ آج ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ہمدردی اور رحمدلی کے ایک مکمل علامت ہیں، جنہوں نے ضرورت مندوں کی خدمات کی اور بیماروں کو تسکین دی۔

دوسری جانب نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے گڈفرائی ڈے کے موقع پر ہر ایک شخص کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ جناب نائیڈو نے آج ایک ٹوئٹ میں کہاکہ گڈفرائی ڈے ہمیں،حضرت عیسیٰ کی عظیم قربانی کا یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمتاور محبت، ہمدردی اور سچائی کا پیغام عام کرنے کے لیے وقف کردی تھی۔

اِس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُن کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں۔

Recommended