Urdu News

جی ایس ٹی کونسل کا آج 44 واں اجلاس

جی ایس ٹی کونسل کا آج 44 واں اجلاس

جی ایس ٹی کونسل کا آج 44 واں اجلاس

نئی دہلی ، 12 جون (انڈیا نیرٹیو)

جی ایس ٹی کونسل کے آج ہونے والے 44 ویں اجلاس میں ، کورونا کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے طبی آلات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے فیصلے پر مہر ثبت ہونے کی امید ہے۔ وزرا کے گروپ (جی او ایم)نے اس سلسلے میں 7 جون کو اپنی سفارشات دی تھیں۔ آج کی میٹنگ میں ہی ،بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کے علاوہ وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے علاوہ ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے خزانہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلی عہدیدار بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 28 مئی کو منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے آخری اجلاس میں ، طبی سامان اور جی ایس ٹی کے نرخوں میں کمی کے معاملے اور کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی اہم چیزوں کو نمایاں طور پر اٹھایا گیا تھا۔ اس معاملے کواٹھائے جانے کے بعد ، مختلف ریاستوں کے وزرا پر مشتمل وزراءکا ایک گروپ تشکیل دیا گیا۔ وزرا کے اس گروپ کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ کورونا کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے سامان اور آلات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی اور اس کی روک تھام کے لیے غور وفکر کرکے جی ایس ٹی کونسل کو ایک رپورٹ پیش کریں۔

وزرا کے گروپ کی سربراہی میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے کی۔ اس گروپ میں گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن بھائی پٹیل ، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، اترپردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ ، اڑیسہ کے وزیر خزانہ نرنجن پجاری ، تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ، کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بالا گوپال اور گواکے وزیر ٹرانسپورٹ مووین گوڈینہو کو شامل کیا گیاتھا۔

Recommended