Urdu News

آسام اور مغربی بنگال میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے امیدواروں کا نام واپس لینے کی آج آخری تاریخ

آسام اور مغربی بنگال میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے امیدواروں کا نام واپس لینے کی آج آخری تاریخ


آسام اور مغربی بنگال میں انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے امیدواروں کا نام واپس لینے کی آج آخری تاریخ

آسام اور مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آج پہلے مرحلے کے لیےنام واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔آسام میں پہلے مرحلے کے دوران اس مہینے کی 27 تاریخ کو 47 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی جب کہ مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے دوران 30 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آسام اور مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے لیے کاغدات نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ آسام میں اس مرحلے کے لیے اب تک 114 امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کئے ہیں۔انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آسام میں 39 حلقوں کے لیے جب کہ مغربی بنگال میں 30 حلقوں کےلیےپہلی اپریل کو پولنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ ان دونوں ریاستوں میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلیے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔تیسرے مرحلے میں آسام میں 40 سیٹوں کے لیے جب کہ مغربی بنگال میں 31 سیٹوں کےلیے 6 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

کیرالہ، تمل ناڈو اور پدوچیری میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچے داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا

اس کے علاوہ کیرالہ، تمل ناڈو اور مرکز کے زیرانتظام علاقے پدوچیری میں ایک ہی مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے آج سے پرچے داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

کیرالہ کی تمام 140 اسمبلی سیٹوں، تمل ناڈو کی 234 سیٹوں اور پدوچیری کی 30 سیٹوں کے لیے چناو ٔ 6 اپریل کو ہوگا۔چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے کے لیے ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

Recommended