Categories: قومی

جموں و کشمیر سے متعلق آج کی میٹنگ ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم، نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آج کی ملاقات کو ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی طرف جاری کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس میں ہمہ جہت ترقی کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے۔اجلاس کے بعد کیے جانے والے سلسلے وار ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا،

” جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آج کی ملاقات ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی طرف جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے جہاں ہمہ جہت ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ہماری ترجیح جموں و کشمیر میں بنیادی جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے۔

Our democracy’s biggest strength is the ability to sit across a table and exchange views. I told the leaders of J&K that it is the people, specially the youth who have to provide political leadership to J&K, and ensure their aspirations are duly fulfilled. pic.twitter.com/t743b0Su4L

— Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2021

حد بندی تیز رفتار سے کی جانی چاہیے تاکہ انتخابات ہو سکیں اور جموں و کشمیر کو ایک منتخب حکومت ملے جو جموں و کشمیر کی ترقی کے راستے کو مضبوطی فراہم کرے۔

ہماری جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ایک میز پر بیٹھ کر خیالات کا تبادلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ میں نے جموں و کشمیر کے رہنماؤں سے کہا کہ یہ عوام، خاص طور پر نوجوان ہیں جنھیں جموں و کشمیر کو سیاسی قیادت فراہم کرنا ہوگی، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی تمنائیں پوری ہوں۔“

Our priority is to strengthen grassroots democracy in J&K. Delimitation has to happen at a quick pace so that polls can happen and J&K gets an elected Government that gives strength to J&K’s development trajectory. pic.twitter.com/AEyVGQ1NGy

— Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2021

جموں وکشمیر ریاست سے متعلق کل جماعتی اجلاس ختم، ریاست کی بحالی اور انتخاب کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل پر وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ تین گھنٹے سے زیادہ چلی جس میں بیشترشرکاء نے ریاست کی بحالی کی بات کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری رہنماؤں کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دلائی۔

Today’s meeting with political leaders from Jammu and Kashmir is an important step in the ongoing efforts towards a developed and progressive J&K, where all-round growth is furthered. pic.twitter.com/SjwvSv3HIp

— Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2021

سینئر کانگریس لیڈران غلام نبی آزاد، نیشنل کانفرنس کے رہنماء فاروق عبداللہ اور عمر فاروق، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی، بی جے پی کے چمن لال اور جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

جموں و کشمیر کی سیاست کے لیے انتہائی اہم تصور کئے جانے والے اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیدار شریک ہوئے ہیں۔اس میٹنگ حکومت کی طرف سے کہا گے ہے حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ 5 اگست، 2019 کو جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کیے جانے اور اس کو مرکزکے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد، مرکزی حکومت کی وہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پہلی بار بات چیت ہورہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago