Categories: قومی

راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے پروجیکٹ ‘سی برڈ’ کا فضائی سروے کیا

راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے پروجیکٹ 'سی برڈ' کا فضائی سروے کیا

نئی دہلی ، 25جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر جمعرات کو کیرالہ کے کوچی اور کرناٹک میں کاروار بحری اڈے پر پہنچے۔ انہوں نے کاروار میں بحریہ کے اہم پروجیکٹ 'سی برڈ' کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کاروار میں جاری بنیادی ڈھانچے سے متعلق ترقیاتی کاموں میں پیش رفت اور کوچی میں تیار کئے جا رہے دیسی ایئرکرافٹ کیریئر (آئی اے سی)  کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے بعد وزیر دفاع نے  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ کے ساتھ کاروار میں 'پروجیکٹ سی برڈ' کا فضائی سروے کیا۔

وزیر دفاع کا یہ دو روزہ دورہ طیارہ بردار بحری جہاز کے سمندری تجربات میں ہو رہی تاخیر کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اس جہاز کا رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں سمندر میں تجربہ کیا جانا تھا ، لیکن یہ فیصلہ کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

سی برڈ بحریہ کا سب سے بڑا انفراسٹرکچر پروجیکٹ ہے ج کے تحت بھارت کے مغربی ساحل پر کاروار میں بحری اڈہ تعمیر کیا جانا ہے۔ 3 بلین ڈالر کا یہ منصوبہ  بحریہ کو مغربی ساحل پر اپنا سب سے بڑا بحری اڈہ اور سوئز نہر کے مشرق میں سب سے بڑا بحری اڈہ فراہم کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago