Urdu News

ٹماٹر نے کچن کا بجٹ کیا خراب، خودرہ قیمت 120-160 روپے فی کلو

ٹماٹر نے کچن کا بجٹ کیا خراب

 ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کے کھانے کا ذائقہ اور کچن کا بجٹ ہی خراب کر دیا ہے۔ ملک کی بیشتر ریاستوں میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ دہلی-این سی آر میں ٹماٹر کی قیمت 120 سے 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی ٹماٹر پٹرول سے مہنگا ہو گیا ہے۔

ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی آزاد پور میں بدھ کو ٹماٹر 70-120 روپے فی کلو فروخت ہوئے ۔ آزاد پورٹماٹرایسوسی ایشن کے صدر اشوک کوشک نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے بڑھتے ہوئے مراکز سے سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے دہلی-این سی آر خطہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹماٹر کے تھوک تاجر ہماچل پردیش سے آنے والے ٹماٹروں پر منحصر ہیں۔

کوشک نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور اتر پردیش سے ٹماٹر کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے، جب کہ جنوبی ریاستوں سے آنے والے ٹماٹر کی قیمت بھی یہاں پہنچنے پر 1800-2800 روپے فی کیرٹ (ایک کیرٹ میں 25 کلو) ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تھوک مارکیٹ میں ٹماٹر 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے تو یہ خودرہ  میں 140 سے 160 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

کوشک نے بتایا کہ فی الحال حالات اگلے کچھ دنوں تک ایسے ہی رہنے والے ہیں۔ کوشک آزاد پور منڈی کی زرعی پیداوار مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے رکن بھی ہیں۔

دریں اثنا، لوگوں کو ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے راحت فراہم کرنے کے لیے، تمل ناڈو حکومت نے اسے 82  رعایتی شرحوں یعنی شہر میں راشن  کی دکانوں  پر 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

Recommended