Urdu News

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر شیخاوت نے جودھپور میں تجارتی سہولت کے مرکز کا افتتاح کیا

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجند سنگھ شیخاوت

 

 

نئی دہلی،10 اپریل 2022/

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجند سنگھ شیخاوت  اور ٹیکسٹائل اور ریلوے کی وزیر مملکت  محترمہ درشن وی جادوش نے   جودھ پور کے  بوراناڈہ میں تجارتی  سہولت مرکز (ٹی ایف سی) کا مشترکہ   طور پر افتتاح کیا۔اس موقع پر   ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری)  جناب شانتا منو  ،ای پی سی ایچ کے چیئرمین  جناب راج کمار ملہوترا  ، ای پی سی ایچ کے ڈائریکٹر جنرل، جناب راکیش کمار   ، ای پی سی ایچ کے  سی او اے  ارکان  اور ممتاز برآمد کار  موجود تھے۔

دستکاری کے لئے  برآمدات کے فروغ کی کونسل (ای پی سی ایچ) نے  دستکاری کے ڈیولپمنٹ کمشنر  کے اشتراک سے  راجستھان کے جودھپور میں  بنیادی ڈھانچہ کا ایک پروجیکٹ قائم کیا ہے جسے   تجارتی سہولت کا مرکز   (ڈی ایف سی) کے نام سے جانا جائے گا اور یہ جودھپور کے   گورا ناڈاہ میں واقع ہے۔

ٹی ایف سی کا مقصد  جودھپور کی دستکاری کی مصنوعات کے فروغ اور مارکیٹنگ اور ترقی میں  سہولت فراہم کرنا ہے۔   یہ مرکز  خریداروں ، ڈیزائنروں   اور ریسورس پرسن کو   بین الاقوامی معیار کی   خدمات فراہم کرے گا اور    تمام امدادی خدمات میں سہولت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے   جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کہاکہ چونکہ یہ سہولت  میرے حلقے میں قائم کی گئی ہے   اس سے مجھے  اور زیادہ خوشی ہوئی ہے  کہ  اس طرح  کی صلاحیت سازی اور مارکیٹنگ   کی سہولیات  موجودہ برآمد کاروں اور  آنے والے  صنعت کار  دونوں کے لئے  موجود ہوگی، انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ  مرکز پردستیاب  سہولیات  کا پورا فائدہ اٹھائیں۔  وزیر موصوف نے  جودھپور کے   دستکاری  کے برآمدکاروں کی کاروباری   جذبے  کی ستائش کی  اور امید ظاہرکی کہ شہر کی برآمدات اور ریاست   مستقبل میں ترقی کریں گی۔    انہوں نے   درشنا جی سے مزید درخواست کی   کہ وہ  جودھ پور شہر کے لئے  ایک ٹیکسٹائل پارک   اور وندے بھارت ٹرین  کی منظوری دیں۔

ٹیکسٹائل  اور ریلوے کی وزیر مملکت محترمہ  درشن وی جاردوش نے کہاکہ تجارتی سہولت مرکز اس بڑے کلسٹر سے   ہونےو الی برآمدات میں  ایک نئے دور کا آغاز کرے گا اور  یہ  سہولت  آنے والے برسوں میں   اس علاقے سے  ہونے والی  برآمدات  کی مارکیٹنگ کے لئے  مختلف  اقدامات  سے  برآمدت میں اضافہ اور موجودہ برآمدکاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہ مرکز   شہر کے   نئے صنعت کاروں کے لئے راہ ہموار کرے گا    کیونکہ جودھپور   کاروباریوں کی سرزرمین ہے ۔ یہ مرکز    شہر میں  نوجوان ذہنوں کو   مستقبل  میں   دستکاری کو ایک  بہتر پیشے کے طور پر  اپنانے میں مدد کرے گا۔    انہوں نے   پیداوار کو منسلک  ترغیباتی اسکیم، پی ایم مترکار اور    ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کےفروغ اور ترقی کے لئےون اسٹیشن ون پروڈکٹ  جیسی مختلف اسکیموں کے بارے میں مطلع کیا۔

ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) جناب شانتا منو نے    اپنے خطاب میں کہا کہ   جودھپور کو   دیا گیا  ٹی ایف سی   کا تحفہ  شہر سے ہونے والی برآمدات میں  تیزی لائے گا۔ ا نہوں نے کہاکہ ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کیا جائے گا تاکہ برآمد کار اور دستکار  اس مرکز میں  منعقد ہونے والے پروگراموں  سے فائدہ اٹھاسکیں۔

ای پی سی ایچ کے چیئرمین     جناب راج کمار ملہوترا نے بتایا    کہ  جودھپور کلسٹر  کی دستکاری کی مصنوعات کی ترقی، فروغ  اور مارکیٹنگ   میں سہولت کے لئے   ایکپسورٹ پرموشن کونسل اور ہینڈی کرافٹ   (ای پی سی ایچ) ڈیولپمنٹ کمشنر   (دستکاری)  کے اشتراک سے    راجستھان کے جودھپور میں   بنیادی ڈھانچے کا ایک پروجیکٹ  کیا جسے   تجارتی سہولت مرکز  (ٹی ایف سی) کے نام سے جانا جائے گا۔   جودھپور کے بوراناڈہ میں  واقع یہ ٹی ایف سی   تجارتی میلوں  خوردہ نمائشوں ، خریداروں اور فروخت کاروں کی میٹنگ ، خصوصی  ترقیاتی  پروگراموں  ، ورکشاپ  اور کانفرنس وغیرہ کے  انعقاد کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نےمزید کہا     کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یہ مرکز جودھپور میں  کاروبار   کو فروغ دینے   ، دستکاری   کی برآمدات میں سہولت اور  بہت سے لوگوں کو  روزی فراہم کرنے میں ایک اہم  مقام کے طور پر کام کرے گا۔

اس موقع پر  ای پی سی ایچ کے ڈائریکٹرجنرل جناب راجیش کمار نے کہاکہ    کونسل  جودھپور میں دستکاری کے سیکٹر میں  ترقی اور فروغ کےلئے  برسوں سے   مختلف اقدامات کررہی ہے   جس میں  ایک مشترکہ  سہولت مرکز   بین الاقوام فرنیچر میلے،  لکڑی کی  دستکاری کے برآمد کاروں کے لئے  ورکش اسکیم  ،مسلسل   ورکشاپ اور  ٹریننگ پروگرام شامل ہیں۔    انہوں نے کہاکہ    آج   اس تجارتی سہولت مرکز  کے افتتاح سے  ، جو جودھپور شہر   کی خصوصیات میں ایک اور اضافہ ہے،    یقینی طورپر   ترقی  میں مدد کرے گا اور شہر سے برآمدات میں اضافہ کرنے میں   مدد کرے گا۔

محترمہ  درشناوی جادوش نے جودھپور کے آس پاس    کچھ  دستکاری کے   کلسٹروں کا بھی دورہ کیا  جنہیں   حکومت ہند کی  ٹیکسٹائل کی وزارت کی سی  ایچ سی ڈی ایس اسکیم کے تحت   فروغ دیا گیا ہے انہون نے   شہر میں لکڑی کی دستکاری مصنوعات تیار کرنے والے کچھ بڑے یونٹوں کا بھی دورہ کیا۔

دستکاری کی مصنوعات  کی اپریل-مارچ کی برآمدات (عبوری)  روان مالی سال  22-2021  میں   32417  کروڑ روپے رہی   (4347 ملین ڈالر)  اور اس طرح   26.24  فی صد کا اضافہ درج کیا۔  (روپے میں)  جبکہ ڈالر میں  پچھلے سال کے مقابلہ 25.66 فی صد   کا اضافہ  درج کیا گیا۔  یہ بات  ای پی سی ایچ کے ڈائریکٹر جنرل جناب راکیش کمار نے بتائی۔

ایکسپورٹ پرموشل کونسل  ملک کے  دستکاری کی اشیا   کی ہونے والی برآمدات   کو فروغ دینے  کی مجاز ایجنسی  ہے، اور یہ    فروغ   ، طرز زندگی ، ٹیکسٹائل، فیشن ، جیولری،  متعلقہ مصنوعات وغیرہ کی   ملک کےمختلف    کلسٹروں سے  ہونے والی برآمدات میں سہولت فراہم کرکے   لاکھوں دستکاری   کے لئے    برانڈ امیج  آ میجک   تیارکرتی ہے۔

Recommended