Urdu News

کسان تحریک کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر۔ کئی ٹرینیں رد

کسان تحریک کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر۔ کئی ٹرینیں رد

کسان تحریک کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر۔ کئی ٹرینیں رد

چھپرہ، 08 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن کے راستے چلنے والی دو ٹرینوں کی آمدورفت منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے کے تعلقات عامہ افسر اشوک کمار نے بتایا کہ پنجاب میں چل رہے کسان تحریک کے سبب ریلوے انتظامیہ کے ذریعہ دو ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

منسوخ۔ دربھنگہ سے 08دسمبر کو چلنے والی ٹرین نمبر 05211 دربھنگہ۔ امرتسر ٹرین منسوخ رہے گی۔ امرتسر سے 10 دسمبر کو چلنے والی 05212 امرتسر ۔ دربھنگہ ٹرین منسوخ رہے گی۔

شارٹ ٹرمینیشن / شارٹ ایجی نیشن۔ دربھنگہ سے 08 دسمبر کو چلنے والی 05933 دربھنگہ ۔ امرتسر ٹرین امبالا میں اپنا سفر ختم کرے گی۔ یہ گاڑی جزوی طور سے امبالا ۔ امرتسر کے درمیان منسوخ رہے گی۔

امرتسر سے امبالا کے لیے چلنے والی 05934 امرتسر۔ دربھنگہ ٹرین 11 دسمبر ، 2020 کو امبالا سے چلے گی۔ یہ ٹرین امرتسر امبالا کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔

روٹ کی تبدیلی۔ امرتسر سے 08 دسمبر کو چلنے والی 04650-74امرتسر ۔ جئے نگر شیڈول روٹ امرتسر۔ جنڈیالہ ۔ بیس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ امرتسر ۔ ترن تارن ۔ بیس کے راستے چلے گی۔

Recommended