Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر راج گھاٹ پہنچے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔

 انہوں نے بھی راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے سمادھی استھل میں ایک دعائیہ میٹنگ ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد وزراشامل ہوں گے۔

اس سے قبل ، ہفتے کے روز ، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات آج بھی ہم سب کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہادت پر ہمیں ان تمام عظیم خواتین اور مردوں کی قربانیوں کو یاد کرناچاہیے۔

واضح ہو کہ آج قوم مہاتما گاندھی کو ’’ یوم شہادت‘‘ کے موقع پر یاد کر رہی ہے۔ مہاتما گاندھی کے نظریات و فلسفے ہم سب کے لیے اہم دستاویز ات ہیں۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

Recommended