نئی دہلی ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز راج گھاٹ گئے اورراشٹرپتا مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ، آرمی چیف جنرل منوج مکند ناروانے ، نیول چیف ایڈمرل کرم بیر سنگھ اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے بھی راج گھاٹ پر باپو کو خراج تحسین پیش کیا۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بنجل ، سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے بھی راج گھاٹ کا دورہ کیا اور باپو کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر منعقدہ سرو دھرم دعا ئیہ تقریب میں صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت تمام قائدین نے بھی شرکت کی۔

مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، صدر رام ناتھ کووند نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’آج  میں لازوال قربانی کے دن شکر گزار قوم کی جانب سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کی امن ، عدم تشدد ، سادگی اورپاکیزگی کی نظریات پرہمیں عمل کرنا چاہیے۔ آئیں ہم ان کے دکھائے ہوئے سچائی اور محبت کی راہ پر چلنے کا عہد کریں۔‘‘

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے مہاتما گاندھی کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ ’’عدم تشدد سب سے بڑا مذہب ہے۔ ہمیں اس کی روح کو سمجھنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو تشدد کو ترک کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’میں ان کی مقدس یاد میں ان کی یوم وفات پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گاندھی جی امن ، عدم تشدد ، ایثار کی مثال تھے۔ انہوں نے معاشرے کے کمزور طبقات کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی۔ ان کے اصول اور زندگی اب بھی عوامی فلاح و بہبود کی راہنما ہیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’مہاتما گاندھی کے آدرش ابھی بھی ہم سب کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہدا پر ہمیں ان تمام عظیم خواتین اور مردوں کی بہادر قربانیوں کو یاد کرناچاہیے۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ ’’مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ آج ہم پوجیہ باپو سمیت تمام آزادی پسندوں کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے سب کچھ قربان کیا‘‘ میں ان سب کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال 30 جنوری یوم شہدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس بار تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو صبح 11 بجے 2 منٹ خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یہ ان بہادر بیٹوں کے اعزاز میں تھا جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیےاپنی جانیں نچھاور کیں۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…