Urdu News

پارلیمنٹ حملے کی 19 ویں برسی کے موقع پر شہدا کوصدرجمہوریہ کاخراج عقیدت

پارلیمنٹ حملے کی 19 ویں برسی کے موقع پر شہدا کوصدرجمہوریہ کاخراج عقیدت

پارلیمنٹ حملے کی 19 ویں برسی کے موقع پر شہدا کوصدرجمہوریہ کاخراج عقیدت

Tribute to the martyrs on the occasion of the 19th anniversary of the Parliament attack

نئی دہلی ، 13 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کو پارلیمنٹ حملے کی 19 ویں برسی کے موقع پر شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، ملک ان بہادر شہدا کا شکر گزارہے جنہوں نے 2001 میں اس دن پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

جمہوریت کے ہمارے مندر کے ان محافظوں کی عظیم قربانی کوہم سلام کرتے ہیں ، ہم دہشت گرد قوتوں کو شکست دینے کے اپنے عزم کو مستحکم کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 13 دسمبر 2001 کو دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گرد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دہشت گردانہ حملہ کیاتھا۔

اس حملے میں دہلی پولیس اور پارلیمنٹ کے سکیورٹی اہلکار اور ایک باغبان سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں دہشت گردوں کوڈھیر کر دیاتھا۔

Recommended