Urdu News

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے تمام اسکولوں میں ترنگا لہرایا جائے گا: دانش آزاد انصاری

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے تمام اسکولوں میں ترنگا لہرایا جائے گا: دانش آزاد انصاری

آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت محکمہ اقلیتی بہبود 11 سے 17 اگست تک ہفتہ آزادی منائے گا۔ اس کے تحت ہر گھر میں ترنگا مہم کے ساتھ مدارس میں پرچم کشائی، حب الوطنی پر مبنی گیت، نمائش، پینٹنگ اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شجرکاری، اسٹریٹ ڈرامہ اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود، اتر پردیش، دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ کے تمام اسکولوں میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر ریاست  کے  مسلم  اکثریت والے  ہر گھر  میں ترنگا لہرایا جائے گا۔

دانش آزاد انصاری نے بتایا  کہ مدارس میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مجاہدین  آزادی  کے بارے میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

اقلیتی محاذ نے میٹنگ کرکے حکمت عملی بنائی

ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اتر پردیش اقلیتی مورچہ کے ریاستی عہدیداروں نے پیر کو ریاستی بی جے پی دفتر میں میٹنگ کی۔میٹنگ کی صدارت اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر کنور باسط علی نے کی۔ اقلیتی مورچہ 10 اگست کو ریاست  کے 'ہر گھر ترنگا ابھیان' کی بیداری کے لیے ترنگا ریلی نکالے گا۔

Recommended