ہگلی، 17 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
ترنمول کانگریس کے بعض رہنما اکثر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں اتوار کی صبح چنچوڑہ سے ترنمول کانگریس ایم ایل اے اسیت مجمدار کا نام بھی شامل ہو گیاہے۔
اتوار کی صبح ترنمول کانگریس نے چنچوڑہ کے کھڈینہ موڑ علاقے میں ایک پٹرول پمپ پر ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اسیت مجمدار نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اسور قرار دیا اور کہا کہ درگا پوجا ختم ہوچکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ مودی کی شیطانی شکل کو ختم کیا جائے۔ سال 2024 میں ممتا بنرجی ملک کی اقتدار پر قبضہ کر لیں گی اور مودی کی اس شیطانی شکل کو تباہ کر دیں گی۔
احتجاج کے دوران ایم ایل اے کے ساتھ ترنمول کانگریس کے مقامی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران ترنمول کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پوسٹر بینرز اٹھا کر وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بھی لگائے۔