Urdu News

سانبہ بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقے میں ملی سرنگ: بی ایس ایف

سانبہ بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقے میں ملی سرنگ: بی ایس ایف

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے جمعرات کو کہا کہ جموں کے سانبہ  میں بین الاقوامی سرحد کے متصل علاقے میں  سرنگ میں پائے جانے والے 21 ریت کے تھیلوں پر کوئی نشان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشانات کی عدم موجودگی بین الاقوامی سرحد کے ساتھ کھودی گئی اسی طرح کی سرنگوں میں سابقہ نتائج کے برعکس ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس ایف جموں فرنٹیئر آئی جی نے کہا کہ 2012 سے اب تک سانبہ میں سرحد پر لگ بھگ 11 سرنگیں ملی ہیں۔ بورا نے کہا، "2012 کے بعد سے، اس سرحد پر تقریباً 11 سرنگیں ملی ہیں۔ ریت کے تھیلے ایسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے، لیکن نئی بات یہ ہے کہ اب کوئی نشانات نہیں ملے ہیں۔پہلے زیادہ تر کراچی کا نام پہلے پایا جاتا تھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 150 میٹر لمبی سرنگ بظاہر تازہ کھودی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ "مشتبہ سرنگ سرحد سے سو  میٹر کے فاصلے پر واقع تھی۔ ہم نے سرحد کے پار سے دراندازی کی مسلسل کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔اْنہوں نے بتایا کہ گزشتہ شام، 4 مئی، تقریباً ساڑھے پانچ  بجے، بی ایس ایف نے سرحدی چوکی (چک فقیرہ کے علاقے میں، سانبہ علاقے کے بالمقابل ایک سرحد پار سرنگ کا پتہ لگایا۔

 بورا نے کہا، "ہماری سرنگ کا پتہ لگانے کی مشق میں، ہماری ٹیم کو سبز رنگ کے سینڈ بیگز کے ساتھ ایک کھلا ہوا ملا جو اسے بند کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔سنجواں میں مارے گئے دونوں دہشت گرد بھی سرحد عبور کرکے آئے تھے۔ لیکن اب تک، سرنگ سے ان کی دراندازی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

Recommended