Urdu News

29بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار2020 سے سرفراز کیاگیا

تقریب کے دوران عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 نئی دہلی24؍جنوری

اس سال 29 بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار پی ایم آر بی پی سے سرفراز کیاگیا ہے۔ یہ بچے ملک کے ہر خطے سے منتخب کئے گئے ہیں اور یہ اختراع(7)، سماجی خدمات (4)،  علم (1)، کھیلوں (8)، فن اور ثقافت (6)  اور بہادری(3)زمروں میں اپنے غیر معمولی کارناموں کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ ان میں 15 لڑکے ہیں اور 14 لڑکیاں ہیں۔ ایوارڈ پانے والے ان لڑکوں اور لڑکیوں کا تعلق 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے ابھرنے والے غیر معمولی حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا کہ نئی دلی میں باقاعدہ یا فزیکلی تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔ ان بچوں کے غیر معمولی کارناموں اور کام کاج کو حوصلہ دینے اور انہیں تحریک دینے کے علاوہ ان کی عزت افزائی کے لئے لڑکیوں کے قومی دن کے موقع پر آج ورچوئلی طور پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب آزادی کا امرت مہوتسو کا بھی ایک حصہ تھی۔ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2021 اور 2022 کے ایوارڈ یافتگان کے ساتھ اُن کے والدین اور ان کے متعلقہ ضلع کے ضلع مجسٹریٹ نے بھی اپنے ضلع ہیڈ کوارٹرس سے اِس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل بلاک چین پروجیکٹ کے تحت آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعہ تیار کردہ ایک بلاک چین پر مبنی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پی ایم آر بی پی 2021 اور 2022 کے 61 فاتحین کو ڈیجٹیل طور پر سرٹیفکیٹس پیش کئے۔ ڈیجٹیل سرٹیفکیٹس انعام پانے والوں کے موبائل ڈیوائسس پر نصب کئے گئے ڈیجیٹل والٹس پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔  ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جس کا بلاک چین پر مبنی ٹکنالوجی کا استعمال کیاگیا ہے، نہ بھلانے والے ہیں اور عالمی طور پر قابل تصدیق ہیں۔ بلاک چین ٹکنالوجی ایوارڈ یافتگان کو سرٹیفکیٹ دینے کے لئے پہلی بار استعمال کی جارہی ہے۔

پی ایم آر بی پی 2022 کے ایوارڈ یافتگان کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیاگیا، جو وزیر اعظم کے ذریعہ پروگرام کے دوران متعلقہ فاتحین کے کھاتوں میں آن لائن ٹرانفسر کردیاگیا تھا۔

وزیر اعظم نے اس معاملے پر پی ایم آر بی پی 2022 کے فاتحین کے ساتھ ورچوئلی طور پر گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اور وزیر مملکت ڈاکٹر منجا پارا مہندرا بھائی بھی موجود تھے۔

مدھیہ پردیش کے اندور کے ماسٹر اوی شرما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے رامائن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ان کی پرولفک آؤٹ پٹ راز کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ماسٹر اوی شرما نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران رامائن کے سیریل کے نشریہ کے فیصلے سے تحریک لی۔ ماسٹر اوی شرما نے اپنی تخلیق کے کچھ شعر بھی سنائے۔ وزیر اعظم نے ایک واقعہ کا ذکر کیا جب وہ گئے اور انہوں نے سشری اوما بھارتی جی کو سنا تھا، جب وہ ایک بچی تھیں۔ انہوں نے ایک پروگرام میں زبردست روحانی گہرائی اور علم کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی سرزمیں میں کچھ تو ایسی بات ہے جو اس طرح کے قیمتی ذہین لوگ پیدا کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے اوی شرما کو بتایا کہ وہ ایک تحریک ہیں اور ایک کہاوت کی مثال ہیں جو آپ نے بڑی چیزیں کرنے کے لئے اپنی کم عمر میں کبھی نہیں کی ہوگی۔

چنڈی گڑھ کی کماری تاروشی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کھیلوں اورمطالعات کے درمیان توازن  پران کی رائے معلوم کی ۔ وزیراعظم  نے کہاکہ کیوں تاروشی مکے باز میری کام کو اپنا آئیڈیل (مثالی شخصیت ) بنایاہے۔ انھوں نے وزیراعظم نے بتایاکہ وہ انھیں ایک کھیل کی شخصیت  اورماں کی حیثیت کے درمیان توازن اوربہترین کارکردگی کے تئیں ان کی عہدبستگی کے سبب انھیں پسند کرتی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کیل کو دسے وابستہ افراد کو سبھی سہولیات فراہم کرنے کے اورہرسطح پر کامیاب ہونے کا ذہن بنادینے کے تئیں عہدبستہ ہے ۔

ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ انعامات  اس سچائی کی روشنی میں مکمل طورپر سے اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں کہ یہ انعامات ایک ایسے وقت عطاکئے جارہے ہیں کہ جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منارہاہے ۔ انھوں نے کہا ماضی سے توانائی حاصل کرکے اورامرت کال کے آئندہ 25برسوں میں اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے خود کووقف کردینے کا یہی وقت ہے ۔ انھوں نے لڑکیوں کے قومی دن پر ملک کی بیٹیوں  کو بھی نیک خواہشات پیش کیں ۔ وزیراعظم نے جدوجہدآزادی کی شاندارتاریخ  اور بیربالا کنک لتابروا ،خودی رام بوس گائیدی نیلوکی خدمات کو یاد کیا۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگرکیاکہ ان سورماؤں نے اپنی نوعمری کے دورمیں ہی اپنی زندگیوں کو ملک کی آزادی کے مشن میں لگادیاتھا اوراپنے آپ کو اس کے لئے وقف کردیاتھا۔

وزیراعظم نے پچھلے دیوالی پر جموں وکشمیر کے نوشیرا سیکٹرکے اپنے دورے کو بھی یاد کیاجہاں وہ بلدیوسنگھ  اور بسنت سنگھ سے ملے تھے ، جنھوں نے آزادی کی لڑائی کے بعد کے دورمیں  چائلڈ سولجرز کا رول اداکیاتھا۔  انھوں نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اتنی کم عمری میں اپنی فوج کی مدد کی تھی۔ وزیراعظم نے ان سورماؤں کی بہادری کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے گوروگوبند سنگھ جی کے بیٹوں کی بہادری اورقربانی کی مثالیں دی ۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صاحب زادوں نے اس وقت بے پناہ شجاعت کے ساتھ قربانی دی تھی جب وہ بہت ہی کم عمرتھے ۔ بھارت کی تہذیب ، ثقافت ، اعتماد اورمذہب کے لئے ان کی قربانی ناقابل فراموش ہے ۔ وزیراعظم نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ صاحب زادوں اوران کی قربانیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں ۔

وزیراعظم نے کہ دہلی میں انڈیا گیٹ کے نزدیک نیتاجی سبھاش چندر بوس  کا ایک ڈیجیٹل مجسمہ نصب کیاگیاہے  ہم نے نیتا جی سے سب سے بڑی تحریک حاصل کی ہے ۔ ‘‘ملک پہلے ، کام پہلے ’’ ۔جناب مودی نے مزید کہاکہ کہ نیتا جی سے تحریک حاصل کرتے ہوئے آپ کو ملک کے لئے فرض کے راستے پرآگے بڑھناہے  ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں پالیسیوں اور اقدامات میں نوجوانوں کا اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے جدید بنیادی ڈھانچے کی تشکیل، آتم نربھر بھارت کے جن آندولن کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا جیسے اقداما ت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے ان نوجوانوں کی رفتار کے ساتھ تال میل بنائے گا جو ہندوستان اور ہندوستان کے باہر اِس نئے عہد کی قیادت کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اختراع اور اسٹارٹ اپ شعبے میں بھارت کی بھرتی ہوئی قوت کا ذکر کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے نوجوان سی ای اوز کی قیادت میں بڑی عالمی کمپنیوں کی حقیقت میں ملک کے فخر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم اُس وقت فخر محسوس کرتے ہیں جب ہم اسٹارٹ اپ کی دنیا میں بھارت کے نوجوان لوگوں کی مہارت کو دیکھتے ہیں۔ آج ہم اس وقت فخر محسوس کرتے ہیں جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بھارت کے نوجوان جدت طرازی کررہے ہیں اور ملک کو آگے لے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اُن شعبوں میں جہاں بیٹیوں کو اس سے پہلے جانے کی اجازت نہیں تھی، آج یہی بیٹیاں اُن شعبوں میں کمال دکھا رہی ہیں۔ یہی نیا بھارت ہے، جو جدت طرازی سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔ ہمت اور عزم آج بھارت کی علامت ہیں۔

وزیر اعظم نے اِس بات کی تعریف کی کہ بھارت کے بچوں نے ٹیکہ کاری پروگرام میں اپنی جدید اور سائنسی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے اور 3 جنوری سے محض 20 دنوں میں 40 ملین سے زیادہ بچوں نے کورونا کے ٹیکے لگوائے۔ انہوں نے سوچھ بھارت ابھیان میں اُن کی لیڈر شپ کے لئے ان کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ووکل فار لوکل کے لئے ایک سفیر بننے کے لئے ان سے اپیل کی اور کہا کہ وہ آتم نربھر بھارت کے مہم کی قیادت کریں۔

نمبرشمار

نام

زمرہ

ریاست

1

گوری مہیشوری

فن وثقافت

راجستھان


ریمونہ اویویٹے پریریا

فن وثقافت

کرناٹک


دیوی پرساد

فن وثقافت

کیرالا


سید فاتحین احمد

فن وثقافت

کرناٹک


دولاس لمبایم

فن وثقافت

منی پور


دھریشمان چکربورتی

فن وثقافت

آسام


گروگوہماپریہ

بہادری

آندھراپردیش


شیوانجی کالے

بہادری

مہاراشٹر


دھیرج کمار

بہادری

بہار


شیوم راوت

اختراع

اتراکھنڈ


وشالنی این سی

اختراع

تمل ناڈو


جوئی ابھیجیت کیسر

اختراع

مہاراشٹر


پوہابی چکربورتی

اختراع

تریپورہ


اسوتھابیجو

اختراع

تمل ناڈو


بنیا داس

اختراع

اڈیشہ


تانش سیٹھی

اختراع

ہریانہ


اوی شرما

مدارسی

مدھیہ پردیش


میدھانش کمارگپتا

سماجی خدمت

پنجاب


ابھینوکمارچودھری

سماجی خدمت

اترپردیش


پال ساکشی

سماجی خدمت

بہار


آکرش کوشل

سماجی خدمت

ہریانہ


اروشی کوتوال

کھیل  کود

جموں وکشمیر


شریہ لوہیا

کھیل  کود

ہماچل پردیش


تیلوکنتاورات چندر

کھیل  کود

تلنگانہ


چندھاری سنگھ چودھری

کھیل  کود

اترپردیش


جیارانی

کھیل  کود

اترپردیش


سوائم پاٹل

کھیل  کود

مہاراشٹر


تاروشی گوڑ

کھیل  کود

چنڈی گڑھ


انوی وجے زنزروکیا

کھیل  کود

گجرات























































کرناٹک کی کماری ریمونا اویٹی پریرا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارتی رقص کے لئے ان کے شوق پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اُن مشکلات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جن کا انہوں نے اپنے شوق کو اپنانے کے دوران سامنا کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اُن کی ماں کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنی بیٹی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اُن کی تمام مشکلات کو نظر انداز کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریمونا کے کارنامے اُن کی عمر سے کہیں زیادہ بڑے ہیں اور وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ اُن کا فن اِس عظیم ملک کی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک راستہ ہے۔

تریپورہ کی کماری پوہابی چکرورتی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کووڈ سے متعلق اُن کی اختراع اور جدت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کماری پوہابی نے وزیر اعظم کو کھیل شخصیتوں کے لئے اپنے فٹنس ایپ کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے اُس تعاون کے بارے میں بھی پوچھا جو کماری کو اسکول، دوستوں اور والدین سے حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے ساتھ ساتھ اختراعی ایپ تیار کرنے کے لئے اُن کی طرف سے دیے گئے وقت کے سلسلے میں اُن کے توازن کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

بہار کے مغربی چمپارن کے ماسٹر دھیرج کمار سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس واقعہ کے بارے میں پوچھا، جہاں انہوں نے ایک مگرمچھ کے حملے سے اپنے چھوٹے بھائی کو بچایا تھا۔ وزیر اعظم نے چھوٹے بھائی کو بچانے کے دوران اُن کے حاضر دماغی کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے بعد کس طرح محسوس کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اُن کی حاضر دماغی اور ہمت کی تعریف کی۔ دھیرج نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ ایک فوجی کی حیثیت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

پنجاب کے ماسٹر میدھانش کمار گپتا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کووڈ کے معاملوں کے لئے ایک ایپ تیار کرنے کے ان کے کارنامے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میدھانش جیسے بچوں میں وہ محسوس کرتے ہیں کہ حکومت کی صنعت کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں اور روزگار حاصل کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرنے والوں کا رجحان زیادہ بڑھ رہا ہے۔

Recommended