Urdu News

اب تک 22ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ اضافی کمی کی ہے

پٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کی گئی ہے

 

نئی دہلی۔ 05  نومبر       پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب  5 روپے اور 10 روپے کی واجب کمی کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کے بعد 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی صارفین کو راحت دینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل پرلگنے والے ویٹ میں اضافی کمی کی ہے۔

تاہم، 14 ایسی ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں جنہوں نے پٹرول اور ڈیزل  پر لگنے والے ویٹ میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر، قومی راجدھانی دہلی ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، میگھالیہ، انڈمان و نکوبار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، پنجاب اور راجستھان شامل ہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کی گئی ہے، اس کے بعد کرناٹک اورپوڈوچیری ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام ان خطوں /ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 13.43 روپے، 13.35 روپے اور 12.85 روپے کی کمی کی  گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-11-05at10.02.28PM0C78.jpeg

ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی مرکز کی زیر انتظام ریاست لداخ  میں کی گئی ہے جہاں ڈیزل کی قیمت 19.61 روپے فی لیٹر کم ہو گئی ہے۔ اس کے بعد کرناٹک اور پوڈوچیری ہے۔

Recommended