Urdu News

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں دو دہشت گرد گرفتار

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں دو دہشت گرد گرفتار

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں دو دہشت گرد گرفتار

سری نگر، 22 نومبر( انڈیا نیرٹیو)

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے چاٹ پورہ میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک بیان میں فوج کے ترجمان کرنل کالیا نے بتایا کہ چا ٹ پورہ کے علاقے میں ہندواڑہ کے ایک شخص کی موجودگی کے بارے میں انٹلی جنس اطلاعات موصول ہونے کے بعد شام کے دوران مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا ، جو دہشت گردی میں شامل ہونے ہی والا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش اس نے قریبی مدرسہ میں ایک اور دہشت گرد کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

مزید سرچ آپریشن کے دوران اس دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا گیا اور مشترکہ آپریشن ختم ہوا۔اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ غور طلب ہے کہ رواں سال فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن انجام دے کر دو سو سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں

جب کہ درجنوں دہشت گردوں اور ان کے ورکروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ کافی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرکے کشمیر میں دہشتگردی کی کمر توڑ کے رکھ دی گئی ہے۔ اور اس سال سیکورٹی فورسز کی آپسی تال میل سے یہ ممکن ہو پایا ہے۔

Recommended