سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا
بینچ نے عرضی کو پہلے سے زیر التوا نفرت انگیز تقریر کے مقدمات سے منسلک کیا
سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون یو اے پی اے کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
جسٹس اجے رستوگی کی بنچ نے اس عرضی کو پہلے سے زیر التوا نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔درخواست شاہین عبداللہ نے دائر کی ہے۔
سماعت کے دوران سینئر وکیل کپل سبل نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
عدالتیں کچھ نہیں کرتی ہیں تواس ملک کا پھرخدا ہی حافظ ہے۔ نفرت پھیلانے والے ان لیڈروں کے خلاف کچھ ہونا چاہئے۔ جسٹس اجے رستوگی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ملک کو ہلکے میں نہ لیں۔