Urdu News

یوآئی ڈی اے آئی نے آدھار میں آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ کی سہولت متعارف کرائی

یوآئی ڈی اے آئی نے آدھار میں آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ کی سہولت متعارف کرائی

 نئی دہلی، 3؍ جنوری

ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے خاندان کے سربراہ (ایچ او ایف)کی رضامندی سے آدھار میں ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ایک رہائشی دوستانہ سہولت فراہم کی ہے۔

آدھار میں ایچ  او  ایف  پر مبنی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ ایک رہائشی کے رشتہ داروں کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا جیسے کہ بچے، شریک حیات، والدین وغیرہ، جن کے پاس اپنے نام سے اپنے آدھار میں ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے معاون دستاویزات نہیں ہیں۔

یہ رشتے کے ثبوت کے دستاویز جیسے راشن کارڈ، مارک شیٹ، شادی کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ وغیرہ جمع کر کے کیا جا سکتا ہے جس میں درخواست دہندہ اور ایچ او ایف  دونوں کے نام اور ان کے درمیان رشتے اور ایچ او ایف کی طرف سےاو ٹی پی پر مبنی تصدیق شامل ہو۔

اگر رشتہ کے ثبوت کا دستاویز بھی دستیاب نہیں ہے تو یو آئی ڈی اے آئی رہائشی کو یہ موقع  فراہم کرتا ہے کہ وہ یو آئی ڈی اے آئی کے مقرر کردہ فارمیٹ میں ایچ او ایف کے ذریعہ  ایک خود اعلانیہ جمع کرائے۔جب کہ ملک کے اندر مختلف وجوہات کی بنا پر لوگ شہروں اور قصبوں  میں منتقل  ہورہے ہیں، اس طرح کی سہولت لاکھوں لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

یہ انتخاب یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ تجویز کردہ ایڈریس کے کسی بھی درست ثبوت کے دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ ایڈریس اپ ڈیٹ کی سہولت کے علاوہ ہوگا۔ 18 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی رہائشی اس مقصد کے لیے ایچ او ایف بن سکتا ہے اور اس عمل کے ذریعے اپنا پتہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔

’مائی آدھار‘ پورٹل (https://myaadhaar.uidai.gov.in) میں، ایک رہائشی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کے دوران اس آپشن کا انتخاب کر سکتا ہے۔

 جس کے بعد رہائشی کو ایچ او ایف کا آدھار نمبر داخل کرنے کی اجازت دی جائے گی، جس کی صرف تصدیق کی جائے گی۔ ایچ اوایف کی مناسب رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے ایچ او ایف  کے آدھار کی کوئی دوسری معلومات اسکرین پر ظاہر نہیں کی جائے گی۔ایچ او ایف کے آدھار نمبر کی کامیاب توثیق کے بعد، رہائشی کو رشتے کے ثبوت کا دستاویز اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Recommended