Urdu News

یو آئی ڈی اے آئی 28 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ’’آدھار ہیکاتھون 2021‘‘ کا انعقاد کرے گی

آدھار میں ’سربراہ خاندان‘ پر مبنی آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ کی سہولت مہیا کی

 

نئی دہلی،  18/اکتوبر2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کو آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اختراعات کا جشن منانے اور سروس ڈیلیوری کو اگلی سطح تک لے جانے کا سال ہے۔ یہ سال آدھار کے لئے بھی اہم ہے، کیونکہ یہ اپنے وجود کی اگلی دہائی میں داخل ہورہا ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تجربات اور یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے فراہم کی جانے والی متعدد خدمات کو اور بہتر بناتی ہے۔

اس اہم موقع کا جشن منانے کے لئے یو آئی ڈی اے آئی نوجوان اختراع کاروں پر مرکوز ’’آدھار ہیکاتھون 2021‘‘ نامی ایک ہیکاتھون کا انعقاد کرنے جارہی ہے، جو ان نوجوان اختراع کاروں جو ابھی مختلف انجینئرنگ اداروں میں زیر تعلیم ہیں اور حقیقی دنیا میں قدم رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ہیکاتھون 28 اکتوبر 2021 کو 00:00 بجے شروع ہوگا اور 31 اکتوبر 2021 کو 23:00 بجے تک جاری رہے گا۔

آدھار ہیکاتھون 2021 دو موضوعات پر مبنی ہے۔ پہلا موضوع ’’اندراج اور اپ ڈیٹ‘‘ سے متعلق ہے جو دراصل باشندگان کے ذریعے اپنا پتا اپڈیٹ کرتے وقت سامنے آنے والے کچھ حقیقی چیلنجوں کو کور کرتا ہے۔

ہیکاتھون کا دوسرا موضوع یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے پیش کئے گئے ’’شناخت اور تصدیق کاری‘‘ حل سے متعلق ہے۔ اس موضوع کے تحت یو آئی ڈی اے آئی آدھار نمبر یا آبادیات (ڈیموگرافکس) سے متعلق کسی بھی معلومات کو مشترک کئے بغیر پہچان ثابت کرنے کے لئے اختراعاتی حل کی تدبیر کررہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چہرے کی تصدیق اے پی آئی سے متعلق جدید اپلی کیشنز کی تلاش کررہا ہے۔ اے پی آئی، یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے شروع کیا گیا تصدیق کاری کا نیا طریقہ ہے۔ اس کا مقصد شہریوں کی ضرورتوں کی تکمیل کرنے کے لئے کچھ موجودہ اور نئے اے پی آئی کو رواج دینا ہے۔

ان چیلنجوں کو جدید تکنیکی حل کے ذریعے سے دور کرنے کے لئے یو آئی ڈی اے آئی سبھی انجینئرنگ کالجوں کے نوجوانوں تک پہنچ رہی ہے۔

ہر موضوع میں کامیاب ہونے والوں کو انعامی رقم اور دیگر پرکشش فوائد کے ذریعے یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعے نوازا جائے گا۔ سبھی نوجوانوں کی ٹیم بنانے اور آدھار ٹیم کے ذریعے منعقد کئے جارہے اس پہلے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے

Recommended