Urdu News

مرکزی وزیر زراعت نے اسرائیل میں زرعی کمپنیوں کا دورہ کیا

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی قیادت میں ایک وفد  نے 9 مئی 2022 کو اسرائیل میں قائم گرین 200- ایگریکلچرل اکویپمنٹ اینڈ نو ہاؤ لمیٹیڈ اور این ای ٹی اے ایف آئی ایم لمیٹیڈ کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے زرعی ترقی کے شعبوں میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

وفد نے وہاں ان کمپنیوں کے ماہرین اور دیگر اہلکاروں     سے جدید ترین زرعی طور طریقوں کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی ۔ دورے کے دوران جن معاملات پر خاص طور سے بات ہوئی ان میں نرسری طریقے، پھلوں کےد رختوں  اور انگور کے باغات کے بوائی کے سامان، کٹائی کے بعد کی تکنیک، گرین ہاؤس کاشتکاری، مائیکرو اور اسمارٹ آبپاشی نظام اور جدید ڈیری اور پولٹری فارمنگ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YDX5.jpg

جناب تومر نے کہا کہ  اسرائیل  سے ہندوستان میں خاص طور پر ہائی ٹیک ڈومین اور زراعت میں 300 سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہیں۔  زراعت کی سطح پر پانی کے استعمال میں معقولیت لانے کے لئے مائیکرو اریگیشن اہم ہے اور اس سے پیداواری لاگت میں کمی اور  اس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔  نیٹا فِم ہندوستان کی ایک   ممتاز مائیکرو اریگیشن کمپنی ہے۔ ہندوستان کا مائیکرو آبپاشی اور ڈِرِپ آبپاشی کے سلسلے میں نیٹا فِم کے ساتھ اچھا تال میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00242U0.jpg

مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ مائیکرو آبپاشی  کو مزید فروغ دینے کے لئے نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (این اے بی اے آر ڈی)حکومت ہند کے ساتھ ایک مخصوص مائیکرو آبپاشی فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ ریاستوں کو مائیکرو، آبپاشی کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے اضافی وسائل اکٹھا کرنے میں مدد کی جا سکے۔

 

دس  مئی کو مرکزی وزیر ہندوستانی نژاد کسانوں کی ملکیت والے ایک  ریگستانی فارم  کا دورہ کریں گے، جہاں ایگریکلچرل ریسرچ آرگنائزیشن، وولکانی اور نگیو ریگستانی خطے میں ہندوستانی ترکاریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ جناب تومر اے ایل ٹی اے پریسیشن ایگریکلچر کمپنی لمیٹیڈ میں ڈرون کے استعمال کا منظر بھی دیکھیں گے۔

Recommended